وہاڑی(باغی ٹی وی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی صدارت میں ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں، مارکیٹ کمیٹی افسران اور صارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے اشیاء خورونوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کیا گیا
تاجر تنظیموں کے نمائندوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مقررہ نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فروخت یقینی بنائیں اور نرخنامے آویزاں کرائیں بصورت دیگر پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ردو بدل کیا گیا،
سپر کچی باسمتی چاول نیا فی کلوگرام 265روپے، سپر پکی باسمتی چاول 265،چاول اری 115روپے،دال چنا سپریم 400،روپے،دال چنا میڈیم 380،دال چنا باریک360روپے، دال مسور موٹی255روپے، دال ماش دھلی (چمن)530روپے،دال ماش بغیر دھلی (برما)460روپے،دال مونگ دھلی 315 روپے،چنا سفید موٹا لوکل330روپے، چنا سفید باریک لوکل 275روپے، بیسن 375روپے، سوجی، میدہ110روپے،
جبکہ گوشت چھوٹا1500روپے، گوشت بڑا700روپے، دودھ 160روپے اور دہی کی180روپے فی کلوگرام قیمتیں مقرر کی گئی ہیں روٹی تندوری100گرام وزن13روپے،نان سادہ 100گرام وزن 15روپے فی عدد قیمت مقررکی گئی ہے،دکانداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ نرخ نامہ کے مطابق عوام کو اشیاء ضروریہ فروخت کریں۔