پاک عراق پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کا اجلاس ممبر قومی اسمبلی,کنوینر پاک-عراق پارلیمانی فرینڈشپ گروپ محترمہ سحر کامران کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں جمہوریہ عراق کے سفیر حامد عباس نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع پر گفتگو کی گئی۔کنونیر سحر کامران نے کہا کہ پاک-عراق پارلیمانی فرینڈشپ گروپ پاکستان اور عراق کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور تعاون کے نئے راہیں تلاش کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ عراق کے سفیر نے اس اجلاس کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔
اجلاس کے دوران خاص طور پر پٹرولیم کے شعبے میں ممکنہ تعاون، عراقی مارکیٹ میں پاکستانی سرمایہ کاری، اور پاکستانی زائرین کے لیے ویزا اور دیگر سہولیات پر بات چیت ہوئی۔غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے بھی دونوں ممالک نے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔اجلاس کا اختتام دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات اور تجارتی رابطوں کو مزید فروغ دینے اور مستقبل میں تعاون کو بڑھانے کے عزم کے ساتھ ہوا۔
ایک نمبر کا بدمعاش اور تلنگا ڈاکٹر ریاض،دہشتگردوں سے تعلق،ایجنسیوں پر الزام
پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں
ثابت ہو گیا حسنہ واجد بھارت کی "کٹھ پتلی” تھی.مبشر لقمان
190 ملین پاؤنڈ کیس،عمران کے گلے کا پھندہ،واضح ثبوت،بچنا ناممکن
فیض حمید جیو نیوز کو بند کرنا چاہتے تھے،پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار،اگلا چیئرمین کون
ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ
پاکستان کی بدترین شکست،ڈریسنگ روم میں لڑائی،محسن نقوی ناکام ترین چیئرمین
جنرل عاصم منیرنے ڈنڈا اٹھا لیا، فیض حمید گواہ،اب باری خان کی