بھارت میں ایک اور ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا، پائلٹ اور غوطہ خور لاپتہ ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے

واقعہ گجرات میں پیش آیا، بھارت میں شدید بارشوں اور سیلاب کے بعد ہیلی کاپٹر سے شہریوں کو ریسکیو کیا جا رہا تھا، بھارتی کوسٹ گارڈ کا ہیلی کاپٹر ریسکیو کے لئے استعمال ہو رہا تھا کہ گجرات کے پوربندر ساحل کے قریب بحیرہ عرب میں گر کر تباہ ہو گیا،امدادی ٹیموں نے ہیلی کاپٹر کا ملبہ تلاش کر لیا ہے، ہیلی کاپٹر میں سوار ایک شخص کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دو پائلٹ اور ایک غوطہ خور سمیت تین افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہیں،ا مدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش کر رہی ہیں، ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے،

بھارت میں چند روز قبل بھی ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا تھا، گزشتہ شب بھارت کا مگ 29 طیارہ بھی تباہ ہوا ہے،

Shares: