مزید دیکھیں

مقبول

ایلون مسک کی دولت میں اچانک اربوں ڈالرز کی کمی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور دنیا کے...

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے،ملک محمد احمد خان

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر، ملک محمد احمد خان نے...

بھارت کا انٹرنیٹ کیلئے اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ

بھارتی ٹیلی کام کمپنی ’ایئرٹیل‘ نے ملک میں اسٹارلنک...

محکمہ ایکسائز کا نیا مالیاتی ہدف: 65 ارب روپے وصول کرنے کا منصوبہ

محکمہ ایکسائز نے رواں مالی سال کے لیے ٹیکس وصولیوں کا بڑا ہدف مقرر کیا ہے، جس کے تحت 65 ارب روپے سے زائد جمع کرنے کا منصوبہ ہے۔ یہ ہدف گزشتہ سال کے مقابلے میں 22 ارب روپے زیادہ ہے، جو کہ 30 فیصد اضافے کے برابر ہے۔محکمہ ایکسائز کے مطابق، اس مالی سال میں لاہور ریجن کو سب سے بڑا ٹارگٹ دیا گیا ہے، جس کے تحت ساڑھے 31 ارب روپے سے زائد کی وصولی کی توقع ہے۔ لاہور ریجن کو پراپرٹی ٹیکس، موٹر ٹیکس، پروفیشنل ٹیکس اور ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں مجموعی طور پر 31 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کا ہدف دیا گیا ہے۔ لاہور کے مختلف سب ریجنز کو بھی مخصوص ہدف دیے گئے ہیں، جن میں لاہور موٹر برانچ کو 13 ارب روپے، لاہور ریجن اے کو 5 ارب 37 کروڑ روپے، لاہور ریجن بی کو 10 ارب روپے، اور لاہور ریجن ڈی کو 3 ارب 35 کروڑ روپے کا ہدف شامل ہے۔
فیصل آباد ریجن کے لیے 7 ارب 31 کروڑ روپے اور ملتان کے لیے 4 ارب روپے سے زائد کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، اعداد و شمار کے مطابق، ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 3 ارب 84 کروڑ روپے، پروفیشنل ٹیکس میں 1 ارب 65 کروڑ روپے، کاٹن فیس کی مد میں 25 کروڑ روپے اور لگژری ہاؤسز سے 15 کروڑ روپے کا ٹیکس وصول کرنے کی منصوبہ بندی ہے۔پچھلے مالی سال میں، محکمہ ایکسائز نے ساڑھے 43 ارب روپے کا ہدف حاصل کیا تھا، جو کہ 100 فیصد تک پہنچا تھا۔ اس سال کے ہدف کے حصول کے لیے، محکمہ نے ٹیکسز کی مختلف اقسام کے تحت ریجنز کو ہدف تفویض کر دیے ہیں، اور محکمہ کی جانب سے بھرپور کوشش کی جائے گی کہ یہ ہدف کامیابی سے حاصل کیا جا سکے۔