پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما سابق ایم این اے علی وزیر کی جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ضمانت منظور کر لی اور علی وزیر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
علی وزیر کی ضمانت پچیس ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی گئی،علی وزیر اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں،علی وزیر کی جانب سے وکیل عطاء اللّٰہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے، علی وزیر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے ،انسداد دہشت گردی کی عدالت نے علی وزیر کی ضمانت مسترد کر دی تھی جس کے بعد انہوں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا,اسلام آباد کے تھانہ کوہسار پولیس اسٹیشن نے الزام لگایا کہ علی وزیر نے اتاترک ایونیو میں اندھا دھند فائرنگ کی تھی اور دوستوں کو پولیس پر حملے کی ہدایات بھی جاری کی تھی۔ علی وزیر نے پولیس کے الزامات کو جھوٹ قرار دیا تھا۔ سابق ایم این اے کی دو کیسسز میں ضمانت منظور ہو چکی ہے
واضح رہے کہ علی وزیر 2018 سے 2023 تک خیبر پختونخوا سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور اس دوران بھی وہ متعدد بار گرفتار ہوئے تھے
مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد
ایک میڈل انکو بھی دے دیں،جس نے قوم کی جان چھوڑ دی،خواجہ آصف
جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان
ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول
ارشدندیم کو قومی اسمبلی میںخراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش
سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ