6 ستمبر1965 ء کا دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کھی نہ بھولنے اور سبق آموز دن ہے۔ پڑوسی ملک بھارت نے رات کے اندھیرے میں فوجی حملہ کردیا وطن عزیز کے غیور اور متحد ملک نے دشمن کے جنگی حملہ کا پامردی اور جانثاری سے مقابلہ کیا۔ دشمن کے سارے عزائم خاک میں مل گئے۔1965 ء کی جنگ نے ثابت کردیا کہ جنگیں ریاست عوام اورفوج متحد ہو کر ہی لڑتی اور جیت سکتی ہیں۔ قوم کی اپنے ملک سے محبت اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور جانثاری جرات مندانہ جذبے نے مل کر ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ پاک فوج نے ہر محاذپر دشمن کی جارحیت اور پیش قدمی کو پیشہ وارانہ مہارتوں سے روکا ہی نہیں دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔ پاک فوج کے افسروں اورجوانوں نے اسلحہ بارود کے ساتھ ساتھ وطن عزیز اور قوم کی حفاظت کے لئے اپنے جسموں کے ساتھ بارود باندھ کر دشمن کی فوج اور ٹینکوں کو قبرستان بنا دیا۔ بلاشبہ اے پتر ہٹاں تے نیًں وکدے توں لبھدی پھرینیں بازارکڑے ۔
یہی وہ پتر ہیں جنہوں نے اپنے جسموں کے ساتھ بارود باندھ کر وطن عزیز اور قوم کے لئے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ پاک فوج نے ثابت کیا کہ ہم زندہ قوم ہیں اور جان دے کر اپنی آزادی کو بچاتے ہیں۔ یاد رکھیئے آج دنیا بدل گئی نئی اور جدید ٹیکنالوجی آگئی۔ دنیا کے کئی ممالک میں جنگیں جاری ہیں آج ہمارا دشمن ایک نہیں کئی ممالک میں ایٹمی پاکستان اور ایک طاقت ور ترین فوج کی حامل ریاست ہمارے ظاہری اور خفیہ طاقتوں کو پسند نہیں اس لئے جب تک ہمارا دشمن زندہ یہ ۔ ہمارا یوم دفاع بھی زندہ ہے کل بھی یوم دفاع تھا اور آج بھی یوم دفاع ہے۔ جب پاکستان دشمن قوتیں وطن عزیزکے خلاف سازشوں میں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کرتی رہیں پاک فوج آج بھی پاکستان کا دفاع ہر محاذ پر کرتی رہیں گی اور پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ یوم دفاع کے موقع پر وہ سیاستدان ،وہ فوجی حکمران ،وہ سائنسدان، وہ انجنیئر جو اس دنیا فانی سے رخصت ہو گئے خراج تحسین کے قابل ہیں۔ جنہوں نے 1965 ء کی جنگ کے بعد اپنا دفاع مضبوط کرنے میں کردار ادا کیا۔ ان سیاستدانوں میں نواز شریف سابق وزیراعظم کے اس کردار کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جنہوں نے دبائو کے باوجود ایٹمی دھماکے کئے اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنادیا۔