ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی نامہ نگار احسان اللہ ایاز): پلاننگ برانچ کی مبینہ غفلت کے باعث ننکانہ صاحب میں غیرقانونی ہاوسنگ سکیموں کا انکشاف ہونے کے بعدشہری اپنی عمر بھر کی کمائی خطرے میں دیکھ کر پریشان ہیں۔
مانگٹانوالہ روڈ، موڑکھنڈا، منڈی فیض آباد، بچیکی، سید والا اور شاہ کوٹ روڈ پر بغیر اجازت کے ہاوسنگ سکیمیں چل رہی ہیں۔ ان سکیموں کے مالک شہریوں کو فوری قبضہ اور فوری رجسٹری کا جھانسہ دے کر ان کی جمع پونجی لوٹ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
ننکانہ :اپناگھر خواب بن گیا ،شہریوں کی جیبیں خالی، غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے پیچھے کون؟
شہریوں نے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل کی عمارت کے باہر قانونی اور غیرقانونی ہاوسنگ سکیموں کی تفصیل والے بینرز لگائے جائیں تاکہ لوگ دھوکہ نہ کھائیں۔