کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)پنجاب نے رواں ماہ میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں کے 33 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع میں 475 خفیہ آپریشنز کئے گئے جن کے دوران 475 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اورکالعدم تنظیموں کے 33 دہشت گردوں کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعی مواد برآمد کر لیاگیا۔گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں خبیب احمد ، محمد سیف اللہ، ظہیر احمد ،حاجی احمد، حافظ مطلوب ، حمزہ جاوید، آیت اللہ ،حبیب اللہ ، علی اکبر، سید ممتاز حسین ، وسیم سجاد ،حافظ محمد وسیم ،کومل عباس، محمد ظفر ،عبدالرحمٰن، ممتاز حسین ،بخت جمال، ذبیح اللہ ،طارق محمود، فیصل شہزاد ، نور زمان ، شہباز علی، جبار ممتاز ، دل جان ، ظہر اللہ، محمد عرفان، مسلم خان ،سعد ظہور، سید شمش الدین، داؤد خان، امان اللہ ، عبید الرحمان اور مشتاق خان شامل ہیں جن کا تعلق سپاہ صحابہ پاکستان ، لشکر جھنگوی ،133 بریگیڈ ، تحریک جعفریہ پاکستان اور القاعدہ سے ہے ،ان مبینہ دہشت گردوں کی گرفتاری گوجرانولہ ، حافظ آباد ، میانوالی ، بہاولپور ، ننکانہ صاحب ، لاہور ، خوشاب ، جھنگ ، اٹک، سرگودھا ،رحیم یار خان ،شیخوپورہ، فیصل آباد ، بہاولنگر ،راولپنڈی، بھکر ، حافظ آباد ،نارووال، اٹک، ساہیوال اور رحیم یارخان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران عمل میں لائی گئی۔

دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد 4895 گرام ہینڈ گرنیڈ 02،آئی ای ڈی بم 02، ڈیٹونیٹرز 26،حفاظتی فیوز وائر 73 فٹ،30 بور کا پستول 04 بمعہ 19 گولیاں، کالعدم تنظیم کے پمفلٹ 17،ممنوعہ رسالے 07، ممنوعہ بکس 15، پمفلٹ 121، اسٹیکرز 156، رسید بکس 04،موبائل فونز 02 اور 99660 روپے نقدی برآمد کئے گئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ دہشت گردوں نے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا اور وہ دہشتگردانہ کاروائی میں اہم تنصیبات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔گرفتار مبینہ دہشت گردوں کے خلاف 32 مقدمات درج کر کے تفتیش کے لیے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقامی پولیس اور سیکورٹی اداروں کی مدد سے سی ٹی ڈی پنجاب نے 3674 کومبنگ آپریشنز کیے گئے ان کومبنگ آپریشنز کے دوران 186331 افراد کو چیک کیا گیا، 1431 مشتبہ افراد کو گرفتار 778 ایف آئی آر درج جبکہ 361 بازیابیاں کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب پوری مستعدی سے محفوظ پنجاب کے اپنے ہدف پر عمل پیرا ہے اوردہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔دہشت گردوں اور ریاست دشمن عناصر کو سلاخوں کے پیچھے پہنچانے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متعلق کسی بھی معلومات کی صورت میں کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی ہیلپ لائن 0800-11111 پر اطلاع کریں۔

گیارہویں جماعت کی طالبہ کے ساتھ 7 ملزمان کی 48 گھنٹے تک اجتماعی زیادتی

لاوارث لاشوں کی فروخت،سابق آر جی کار پرنسپل سندیپ گرفتار

ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

بھارت،موٹرسائیکل پر لفٹ مانگنے والی کالج طالبہ کی عزت لوٹ لی گئی

بیٹی کی لاش کی کس حال میں تھی،خاتون ڈاکٹر کے والد نے آنکھوں دیکھا منظر بتایا

Shares: