اڈیالہ جیل میں 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی
بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈ ریفرنس میں رعایت مانگ لی،بانی پی ٹی آئی نے 190ملین پاونڈریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی،وکیل عمران خان نے کہاکہ نیب ترامیم فیصلے کے بعد 190ملین پاونڈ کا کیس بنتا ہی نہیں، نیب ترامیم میں کابینہ کے تمام فیصلوں کو تحفظ حاصل ہے،سوال یہ ہے کہ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار بنتا ہے یا نہیں،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگر عدالت کا اس کیس میں دائرہ اختیار ہے تو پھر بریت کی درخواست سنی جاسکتی ہے،وکیل عمران خان نے کہا کہ ہم نے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج ہی نہیں کیا ہے، عدالت کے دائرہ اختیار کا فیصلہ کرنا عدالت کی صوابدید ہے،
احتساب عدالت نے 190ملین پاونڈٰریفرنس کی سماعت ڈیڑھ گھنٹے کا وقفہ کیا،بعد ازاں احتساب عدالت نے وقفے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست بریت پر سماعت 10ستمبر تک ملتوی کردی،190ملین پاونڈٰ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی
اسرائیل کی عمران خان سے امیدیں ،گولڈسمتھ خاندان کااہم کردار
عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا
اسرائیل کوتسلیم کرنےکی مہم میں عمران خان ٹرمپ کےساتھ تھا:فضل الرحمان