پی ٹی آئی رہنما کے بیٹے اسلام آباد میں گرفتار

پی ٹی آئی آج اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں جلسہ کرے گی
0
93
pti

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو گرفتار کرلیا گیا۔

باغی ٹی وی: پولیس ذرائع کے مطابق محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود کو اسلام آباد میں گرفتار کیا گیا جبکہ حسن محمود کو تھانہ سنگجانی منتقل کردیا، ڈاکٹر حسن محمود ساتھیوں کے ہمراہ سنگجانی جلسہ گاہ جارہے تھے۔

دوسری جانب اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں آج ہونے والے پی ٹی آئی جلسے کے پیشِ نظر جلسہ گاہ کے اطراف سنگجانی پولیس کی جانب سے آج سے 9 ستمبر تک سنگجانی میں ہوٹل، گیسٹ ہاؤس اور ریسٹورنٹ بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، اس دوران کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کسی قسم کا سامان نہیں دیا جائے گا۔

جنگ بندی معاہدے پر دستخط نہ کرنے پر نیتن یاہو کیخلاف اسرائیلی سڑکوں پر نکل …

تحریک انصاف جلسہ گاہ کے اطراف ہوٹل اور دکانیں بند کرنے کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شخص کو رہائش، کھانا یا کوئی اور سہولت فراہم نہ کی جائے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی آج اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں جلسہ کرے گی جس کے باعث اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ہے، امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں، انتظامیہ کی طرف سے 40 شرائط کے بعد پی ٹی آئی جلسے کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے جلسے کا مقصد اڈیالا کے مجرم کو سزاؤں سے معافی دلانا …

Leave a reply