اسلام آباد: اسرائیلی میڈیا کے بڑے ادارے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے حق میں کھل کر سامنے آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ٹائمز آف اسرائیل کے بعد یروشلم پوسٹ نے بھی عمران خان کی حمایت میں مہم شروع کر دی ہے۔یروشلم پوسٹ نے اپنے حالیہ آرٹیکل میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں پر شور مچایا ہے، اور پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری کے ایکس پر دیے گئے بیان کا حوالہ بھی دیا ہے۔ اخبار نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے حکومت اور فوج مخالف بیانات کو نمایاں طور پر پیش کیا ہے۔آرٹیکل میں قانون توڑنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا ذکر کیا گیا ہے اور پی ٹی آئی کا مؤقف پیش کیا گیا ہے، لیکن گرفتاریوں پر پولیس کے مؤقف کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے۔ یروشلم پوسٹ نے اپنے آرٹیکل میں علی امین گنڈاپور کے ریاست مخالف بیانیے کی تشہیر کی ہے، جس پر صحافتی حلقوں نے سوال اٹھائے ہیں اور اسے صحافتی اخلاقیات کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
آرٹیکل میں پی ٹی آئی کی جانب سے پولیس پر ہونے والے پتھراؤ کا ذکر نہیں کیا گیا، نہ ہی زخمی ہونے والے سینئر پولیس افسران کا کوئی تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس ساری صورتحال سے معلوم ہوتا ہے کہ اسرائیلی لابی عمران خان کے حق میں کھل کر سامنے آ رہی ہے اور پی ٹی آئی کے لیے بھرپور لابنگ کی جا رہی ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میڈیا کے اس طرح کے اقدامات سے پی ٹی آئی اور عمران خان کی بین الاقوامی حمایت میں اضافہ ہو سکتا ہے، تاہم اس کے پیچھے چھپے سیاسی مقاصد پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

یروشلم پوسٹ کا پی ٹی آئی کے حق میں آرٹیکل شائع
Shares: