مزید دیکھیں

مقبول

شرجیل میمن سے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد کی ملاقات

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ایشین...

حوا کی ایک اور بیٹی مبینہ طور پر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل

ملتان کے علاقے میں انسانیت سوز واقعہ، 23 سالہ...

بھارت کا بزدلانہ حملہ ، پاکستا نی فضائی حدود میں57 بین الاقوامی پروازیں متاثر ہوئیں

بھارت کابزدلانہ حملہ/ بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی اقوام...

پاکستان نے رافیل گرا دیا،فرانس کی بھی تصدیق

فرانس کے ایک اعلیٰ انٹیلیجنس اہلکار نے اس بات...

اپووا، قلمکاروں کی آواز، ایم ایم علی کی کاوش

ادب کسی بھی قوم کی روح ہوتا ہے اور...

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

لاہور: ملک میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

باغی ٹی وی : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرول 12 روپے لیٹر سستا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 12 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے تک کم ہونے کا تخمینہ ہے،حتمی قیمت کا تعین 12 تا 14 ستمبر کی عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں 31 اگست کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی تھی نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی تھی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی ،اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔