صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔

باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صوبائی وزیر سندھ سردار محمد بخش خان مہر بھی موجود تھے۔اس موقع پر سندھ کی مجموعی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت نے سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ملاقات میں سندھ کی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ میں سولر پروگرام شروع کرنے پر بھی بریف کیا جبکہ صدر زرداری کی کم آمدن والے خاندانوں کو سولر سسٹم پہنچانے کی پروگرام کو وسیع کرنے کی ہدایت کی.

پاکستانی معیشت کیلیے اچھی خبریں،شرح سودمیں کمی،آئی ایم ایف اجلاس طلب

علاقائی امن پاکستان اور افغانستان دونوں کے مفاد میں ہے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیراعلیٰ سندھ نے حالیہ بارشوں کے صوبے میں نقصانات سے صدر زرداری کو آگاہ کیا. ملاقات میں چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر سندھ میں سولر پروگرام شروع کرنے پر بھی بریف کیا صدر زرداری نے کم آمدن والے خاندانوں کو سولر سسٹم پہنچانے کی پروگرام کو وسیع کرنے کی ہدایت کی .

Shares: