ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز کے بھانجے کی ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کا معاملہ ،تھانہ چونترہ پولیس نے اے ایس آئی بابر حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا

مقدمہ میں دہشت گردی، اقدام قتل، اغواء سمیت 10 دفعات شامل کی گئی ہیں، درج مقدمہ میں کہا گیا ہےکہ ملزم رومان عمران نے 10 ساتھیوں کے ہمراہ پولیس وین پر فائرنگ کی، ملزم نے پولیس کانسٹیبل دانش شکور کو کلاشنکوف کا بٹ مار کر زخمی کیا،ملزمان نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دی اور اغواء کرنے کی کوشش کی، ملزمان علاقے میں خوف ہراس پھیلاتے ہوئے اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے،

واضح رہے کہ سرکاری گاڑی تھانہ چونترا جس پر موبائل افسر بابر حسین اے ایس ائی گشت پر مامور تھی سہال کے قریب عبداللہ سٹی کے سامنے رومان عمران ولد رومان عمران سکنہ سہال جو چوہدری نعیم اعجاز ایم پی اے ن لیگ پی پی 10 کا بھانجا ہے سرکاری گاڑی تھانہ چونترا کو روکا اور اپنے گارڈ کے ہمراہ گاڑی پر فائرنگ کی اور اپنے مسلح گارڈ کی مدد سے سرکاری گاڑی روکی رومان عمران نے گاڑی میں سوار سرکاری گن مین دانش شکور 6023/c کے سر پر رائفل کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا اور اپنے گارڈ کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا ایس ایچ او تھانہ چونترا میں نفری موقع پر موجود ہیں دانش کو زخمی کانسٹیبل کو برائے علاج معالجہ اور ایچ سی چونترہ بھجوایا گیا.

Shares: