کوئٹہ: سرفراز بگٹی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس بلوچستان میں ملازمین کے تعداد کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں-
باغی ٹی وی :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایک پریس کانفرنس کی،جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں فضول ملازمین کی تعداد کا بھانڈا پھوڑ دیا،انہوں نے انکشاف کیا کہ وزیراعلی ہاؤس میں 860 ملازمین بھرتی کئے گئے ہیں جن میں صرف ویٹرز کی تعدادہی صرف 100 کے قریب ہے جبکہ درجن سے زائد صرف خانساماں ہی ہین کھانا پھر بھی سرینا ہوٹل سے آتا ہے.
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے بتایا کہ میڈیا کے سامنے بلوچستان کے لوگ سنو ،وزیراعلی ہاؤس میں 860 ملازمین بھرتی کئے گئے ہیں جن میں 16 خانساماں (کھانا پکانے) والے ہیں جس میں 8 ہیڈ خانساماں ہیں اور 8 خانساماں ہیں –
پریس کانفرنس میں انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلی ہاؤس میں100 کے قریب ویٹر ہے لیکن جب صدر یا وزیراعظم یا کوئی مہمان آئے تو کھانا پھر بھی سرینا ہوٹل سے آتا ہے،تو یہ لوگ کیوں رکھے ہیں ہم نکال کسی کو نہیں رہے لیکن کم تو کر سکتے ہیں نا کہ ہمیں اتنے لوگوں کی ضرورت ہے اتنے رکھ لیں باقی جس محکمے کو چاہئیں وہاں چلے جائیں-