اوچ شریف :پیٹ کے بل سونے کی عادت، جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ ہے، ڈاکٹر زاہد شہزاد

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر زاہد شہزادنے الٹراساؤنڈ کے صحت پر اثرات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ پیش کیا

اوچ شریف (باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان)اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر زاہد شہزاد، جو کہ ایک ماہر یورالوجسٹ، سیکسالوجسٹ، اور پبلک ہیلتھ ایکسپرٹ ہیں، نے حال ہی میں الٹا سونے کے صحت پر اثرات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ پیش کیا۔ ڈاکٹر شہزاد نے بتایا کہ الٹاسونے کی عادت نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی اور اعصابی صحت پر بھی گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

ڈاکٹر شہزاد نے اس بات پر زور دیا کہ پیٹ کے بل سونے یا مسلسل الٹاسونے کی عادت سے جسم کی حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے، جو گردے اور مثانے پر بوجھ ڈالتا ہے اور مختلف بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔ ان بیماریوں میں گردوں کی خرابی، مثانے کی سوزش، اور پتھری شامل ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے نشاندہی کی کہ الٹاسونے کی عادت سے ہارمونز کا توازن بگڑ سکتا ہے، جو مردانہ صحت میں مسائل، جیسے نامردی اور مردانہ بانجھ پن کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ عمل اعصابی نظام پر بھی منفی اثر ڈال سکتا ہے، جس کے نتیجے میں ذہنی دباؤ، تناؤ، اور دیگر اعصابی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔

ڈاکٹر شہزاد نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ الٹاسونے ک میں احتیاط برتیں اور طویل مدتی اثرات سے بچنے کے لیے ماہر صحت سے مشورہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کی حفاظت کے لیے ضروری ہے کہ لوگ اپنی عادات پر نظر رکھیں اور کسی بھی طبی مسئلے کی صورت میں بروقت علاج حاصل کریں۔

ڈاکٹر شہزاد نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ اوندھے منہ لیٹنے یا پیٹ کے بل لیٹنے سے کمر اور ریڑھ کی ہڈی کے درد میں مبتلا ہوسکتے ہیں کیونکہ پیٹ کے بل سونے سے ریڑھ کی ہڈی غیر معمولی انداز میں مڑ جاتی ہے اور اسکے مہروں پر غیر ضروری دباؤ پڑھتا ہے۔

اوندھے منہ سونے سے عام طور پر سانس لینے میں دشواری بھی پیش آتی ہے۔پیٹ کے بل لیٹنے سے حرکت قلب پر اثر پڑتا ہے اور یہ معدے کے عمل پر بھی اثرانداز ہوتا ہے۔

Comments are closed.