امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش میں گرفتار آصف مرچنٹ نیویارک کی عدالت میں پیش

0
36
marchant

نیویارک: امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کے الزام میں گرفتار آصف مرچنٹ کو نیویارک کی عدالت میں پیش کردیا گیا، جہاں انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق آصف مرچنٹ پر امریکا میں دہشت گردی کی کوشش اور ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش کے الزامات ہیں۔ انہوں نے عدالت کے سامنے ان الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیویارک کی عدالت نے آصف مرچنٹ کو مزید تحقیقات تک زیرِ حراست رکھنے کا حکم دیا ہے۔ آصف مرچنٹ کو 15 جولائی کو امریکی ریاست ٹیکساس سے گرفتار کیا گیا تھا، جہاں ان پر دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔آصف مرچنٹ کی گرفتاری اور الزامات پر مبنی یہ کیس امریکی میڈیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ مزید تفتیش کے دوران یہ دیکھا جائے گا کہ آیا آصف مرچنٹ کے خلاف لگائے گئے الزامات کے حوالے سے مزید شواہد سامنے آتے ہیں یا نہیں۔

Leave a reply