حملہ آور نےبائیڈن اور کملا ہیرس کی بیان بازی پر یقین کر کے حملہ کیا،ٹرمپ

سیکرٹ سروس نے شاندار کارکردگی دکھائی اور ملزم کو فائرنگ کرنے کا موقع نہ ملا
0
27
america

فلوریڈا: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اوپر ہونے والے حملوں کا الزام امریکی صدر جو بائیڈن اور کملا ہیرس پر عائد کر تے ہوئے کہا کہ حملہ آور نےبائیڈن اور کملا ہیرس کی بیان بازی پر یقین کر کے حملہ کیا-

باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فلوریڈا میں حملہ آور نے بائیڈن اور کملا کی بیان بازی پر یقین کیا اور حملہ کرنے آ گیا سیکرٹ سروس نے شاندار کارکردگی دکھائی اور ملزم کو فائرنگ کرنے کا موقع نہ ملا۔

دوسری جانب فلوریڈا میں ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کی کوشش کے مشتبہ ملزم کو فیڈرل کورٹ میں پیش کیا گیا 58 سالہ ریان روتھ پر اسلحہ سے متعلقہ دو الزامات عائد کیے گئے، مزید الزامات بھی عائد کئے جا سکتے ہیں جس کے بعد حکام اب اسے تحویل میں رکھ سکیں گے-

امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش میں گرفتار آصف مرچنٹ نیویارک کی عدالت میں پیش

ادھر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اپنی ٹیم کو خصوصی ہدایات دی ہیں ایک بیان میں جوبائیڈن نے سابق صدرکی حفاظت یقینی بنانے پرسیکرٹ سروس کی تعریف کی اور کہا کہ امریکا میں کسی قسم کےسیاسی تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے ٹرمپ پرحملےکے الزام میں ایک مشتبہ شخص حراست میں ہے، ٹرمپ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اپنی ٹیم کو خصوصی ہدایات دی ہیں۔

آئینی عدالتیں عالمی ضرورت ہیں، انوکھا کام نہیں کر رہے: بیرسٹر عقیل ملک

واضح رہے کہ اتوار کو فلوریڈا میں ویسٹ پام بیچ میں واقع ٹرمپ گالف کلب کے قریب فائرنگ ہوئی جہاں سابق صدر اور امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت گالف کھیل رہے تھےڈونلڈ ٹرمپ فائرنگ سے محفوظ رہے جب کہ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے واقعہ کو ٹرمپ کے قتل کی کوشش قرار دے دیا۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ پر جولائی میں بھی انتخابی ریلی کے دوران فائرنگ کی گئی تھی جس سے وہ زخمی ہوئے تھے جب کہ سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آور کو ہلاک کردیا تھا۔

پاکستان ماحولیاتی اثرات کے لحاظ سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے

Leave a reply