امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل نبی اکرمﷺ کی تعلیمات میں پنہاں ہے،وزیراعظم

نبی کریم ﷺ نے ہمیں اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی تلقین کی،
0
42
pm

اسلام آباد: صدرمملکت آصف زرداری اور وزیراعظم نے عید میلاد النبیﷺ کےموقع پرقوم کو مبارک باد دیتے ہوئے خصوصی پیغام بھی جاری کیا،وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل نبی اکرمﷺ کی تعلیمات میں پنہاں ہے-

باغی ٹی وی: عیدمیلادالنبیﷺ کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پیغمبر اسلامﷺ کا ہرعمل اور فرمان اس بات کا مظہر ہے کہ انسانیت کو کس طرح محبت، رواداری اور انصاف کے اصولوں پر قائم رہ کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے،نبی کریم ﷺ نے ہمیں اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی تلقین کی، یہی وہ اصول ہیں جو ہمیں معاشرتی اور اقتصادی مسائل سے نکال سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کا حل نبی اکرمﷺ کی تعلیمات میں پنہاں ہے، اختلافات کو پس پشت ڈال کر ملک و قوم کی ترقی کیلئے کام کرنے کا عہد کرنا ہوگا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نبی پاک ﷺ کے اس عمل کو اپنائیں جس میں وہ دوسروں کی مدد اور فلاح کیلئے کوشاں رہتے تھے ہمارا فرض ہے کہ ہم فلسطین اور کشمیر کے مظلوموں کے حق میں ہر فورم پر آواز اٹھائیں اور عالمی برادری کو ان کی حمایت پر آمادہ کریں۔

اللہ تعالیٰ ہمیں آپﷺکی سیرت پرعمل کرنےکی توفیق عطافرمائے،صدر مملکت

صدر مملکت نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں آپﷺکی سیرت پرعمل کرنےکی توفیق عطافرمائے، اللہ نےاس مہینےمیں آپﷺکی ولادت کی عظیم نعمت عطافرمائی،آپﷺ رہتی دنیا تک ہدایت کا سر چشمہ ہیں، یہ دن ہر مسلمان کے دل میں عشق رسول ﷺ کی شمع روشن کرتا ہے، اللہ نےآپﷺکی حیات طیبہ کو ہمارےلئےبہترین نمونہ قراردیا-

صدر مملکت نے کہا کہ آپﷺکی سیرت ہرشعبہ زندگی میں رہنمائی فراہم کرتی ہے، آپﷺنےعدل وانصاف پرمبنی معاشرہ قائم کیا، حضورپاکﷺکےاسوہ حسنہ کوزندگی کاحصہ بناناہوگارسولﷺنےارشادفرمایابہترین انسان وہ ہےجودوسروں کونفع پہنچائے، محبت اور ہمدردی کے پیغام کو عام کرنےکی ضرورت ہے، آپﷺ نے ہمیشہ دوسروں کی مدد اور نصرت کا درس دیا۔

رحمت اللعالمین، خاتم النبیین رسول کریم ﷺ کی ولادت با سعادت کا جشن ملک بھرمیں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے وفاقی دارالحکومت میں اکتیس جبکہ تمام صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس ،اکیس توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔ ملک بھر میں درودوسلام کی محافل کاانعقاد اور نذرانہ عقیدت پیش کرنےکا سلسلہ بھی جاری ہے،عمارتوں پرچراغاں اور جلوسوں کی سیکیورٹی کیلئےخصوصی پلان مرتب کیا گیا۔

Leave a reply