ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی رپورٹ)پنجاب اور بلوچستان کوملانے والی قومی شاہراہ ٹرک الٹنے سے بند

تفصیل کے مطابق پنجاب اور بلوچستان کی سرحدی چیک پوسٹ بواٹہ کے مقام پر ایک ٹرک کے گرنے کے باعث بلوچستان اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاہراہ گزشتہ رات سے بند ہے۔

اس حادثے کے بعد سے ٹریفک کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے اور کوہ سلیمان میں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

بارکھان اور ڈیرہ غازیخان کوہ سلیمان کی دونوں اطراف کی ٹریفک کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس سے مسافروں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Shares: