اوچ شریف (باغی ٹی وی،نامہ نگارحبیب خان) احمد پور شرقیہ کے نواحی علاقے مہراب والا میں ایک دل دہلا دینے والے حادثے میں دو سالہ محمد سبحان ولد محمد ارشد کی موت واقع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق بچہ گھر میں کھیل رہا تھا کہ وہ پانی والی موٹر کے قریب چلا گیا اور اسے کرنٹ لگ گیا۔ اس حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی لیکن بچے کو بچانا ممکن نہ ہو سکا۔ بچہ کرنٹ لگنے کے فوراً بعد ہی دم توڑ چکا تھا۔

اس افسوسناک حادثے کے باعث علاقے میں گہرے دکھ اور غم کی لہر دوڑا دی ہے،والدہ کوغشی کے دورے پڑنے لگے،گھر میں سوگ کاماحول چھاگیا.

Shares: