اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے لیے حکومت کے پاس نمبرز پورے نہیں تھے، تاہم مولانا فضل الرحمان سے مشاورت کے بعد توقع کی جارہی تھی کہ معاملات طے پاجائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ حکومتی جماعت کو 10 سے 11 ووٹوں کی کمی کا سامنا تھا، جس کی وجہ سے عدالتی اصلاحات پر آئینی ترامیم کو منظور نہ کیا جاسکا۔ ان کا کہنا تھا کہ ترامیم کا منظور نہ ہونا کسی کی ناکامی نہیں ہے، بلکہ مزید مشاورت کے بعد انہیں منظور کروا لیا جائے گا۔رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ترامیم کا مسودہ شیئر کیا، جس پر انہوں نے اعتراضات اٹھائے اور مشاورت کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی بات چیت میں کوئی ذاتی مطالبہ نہیں کیا گیا، ایسی باتیں ان کی توہین کے مترادف ہیں۔واضح رہے کہ حکومت نے 15 ستمبر کو عدالتی اصلاحات کے حوالے سے آئینی ترامیم کو قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کرانے کی کوشش کی، لیکن نمبرز پورے نہ ہونے کی وجہ سے یہ معاملہ موخر کر دیا گیا۔
آئینی ترامیم کی منظوری میں ناکامی، حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے مزید مشاورت کا فیصلہ، رانا ثناء اللہ

Latest from اسلام آباد

نااہلی ریفرنس: عمر ایوب کو وکیل مقرر کرنے کی مہلت
الیکشن کمیشن نے نااہلی ریفرنس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو وکیل مقرر کرنے کی مہلت دیدی۔ عمر ایوب کیخلاف نااہلی
لوگ مجھ سے حسد کرتے ہیں ، میرے فن کو تسلیم نہیں کرتے،چاہت فتح علی خان
چاہت فتح علی خان نے خود کو بہترین گلوکار قرار دے دیا۔ گلوکار چاہت فتح علی خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی

موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم کے ہوشربا انکشافات،آئی جی اسلام آباد کا تہلکہ خیز دعویٰ
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم عمر حیات نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے قتل کی وجوہات اور واقعے

نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس گاڑیوں پر 15 جون سے 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس نافذ
موٹروے پر نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر پچاس فیصد اضافی ٹول چارجز عائد کر دیے گئے ہیں، جو 15 جون