پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

0
60
bat

پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی

درخواست میں ڈپٹی کمشنر لاہور ،پی ٹی آئی اور دیگرکو فریق بنایاگیا ہے، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور دہشت گردی کے خدشے پیش نظر جلسے کی اجازت نہیں دے رہے ، پی ٹی آئی کے دیگر حالیہ جلسوں میں نفرت انگیز تقاریر کی جاتی ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقریر ریکارڈ پر ہیں ،وزیر اعلی جلسہ نہ ملنے کی صورت میں پاکستان کو بنگلہ دیش سے بھی بدتر بنانے کی دھمکی دے چکے ہیں،پی ٹی آئی اور پی ایم ایل این کے درمیان سیاسی سیاسی مخالفت کے باعث پنجاب میں کشیدگی کا خطرہ ہے، اگر پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ کرنے دیا گیا تو خون خرابے کا خطرہ ہے، پی ٹی آئی کے جلسوں میں عدلیہ کے خلاف تقاریر کی جاتی ہیں، جلسوں میں عدلیہ اور آئینی اداروں کے خلاف تقاریر کر کے ان کی توہین کی جاتی ہے، درخواست میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی تقاریر کا متن بھی لف کیا گیا ہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ آخری جلسہ پی ٹی آئی نے مینار پاکستان پر جب کیا اس وقت دہشت گردی کے پیش نظر بانی پی ٹی آئی نے بلٹ پروف کیٹینر میں بیٹھ کر تقریر کی تھی ،عدالت پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسہ روکنے کے احکامات جاری کرے ،درخواست مرزا وحید رفیق نے دائر کی

واضح رہے کہ تحریک انصاف لاہور میں 21 ستمبر کو جلسہ کر رہی ہے، ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی، تحریک انصاف بضد ہے کہ لاہورمیں جلسہ کر کے رہیں گے، اجازت نہ دینے پر پی ٹی آئی نے بھی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے،تحریک انصاف نے لاہور جلسے کے انتظامات کے سلسلے میں 27 رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے، ‏صدر لاہور شیخ امتیاز محمود اور سیکرٹری جنرل اویس یونس نے کمیٹی کا اعلان کیا، کمیٹی میں شامل منتظمین لاہور جلسے کے تمام تر انتظامات کے ذمہ دار ہوں گے،

دوسری جانب تحریک انصاف کے لاہور جلسے کو لے کر پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، پولیس نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ کو گرفتارکیا تھا، علی امتیاز وڑائچ 2 گھنٹے پولیس کی حراست میں رہے جس کے بعد پولیس نے انہیں رہا کر دیا،پولیس نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے گھر بھی چھاپہ مارا، جس پر عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ 16 ماہ پابند سلاسل رہنے کے باوجود پولیس نے میرے گھر ریڈ کیا، تین تھانوں کی پولیس نے میرے گھر پر آدھی رات کو ریڈ کیا، پولیس نے میرے گھر کی تلاشی لی۔

21 ستمبر کا جلسہ، سیاسی کارکنوں اور لیڈرز کی گرفتاری اور پکڑ دھکڑ روکنے کیلئے آئینی درخواست دائر
علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ میں لاہور کے 21 ستمبر کے جلسے سے سیاسی کارکنوں اور لیڈرز کی گرفتاری اور پکڑ دھکڑ روکنے کیلئے آئینی درخواست دائر کر دی گئی،درخواست شیخ امتیاز محمود صدر پی ٹی آئی لاہور اور یاسر گیلانی نے اظہر صدیق کی وساطت سے دائر کی،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف نے 21 ستمبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کا اعلان کر رکھا ہے،ضلعی انتظامیہ کیجانب سے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، انتظامیہ نظر بندی جبکہ پولیس ہکڑ دھکڑ اور ہراساں کر رہی ہے، سیاسی اجتماع کرنا ہر سیاسی و مذہبی جماعت کا بنیادی حق ہے، مینار پاکستان پر راوں ماہ 2 بڑے اجتماع ہوچکے ہیں،عدالت نظر بندی، ہراساں، گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے،

وزیر اعلیٰ پنجاب پولیس کا حوصلہ بڑھانے خود رحیم یار خان پہنچ گئیں

اللہ کا واسطہ مجھے بچا لیں، ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں یرغمال پولیس اہلکار کی دہائی

اطلاع دیں،ایک کروڑ انعام پائیں، خطرناک ڈاکوؤں کی تصاویر جاری

رحیم یار خان،پولیس اہلکاروں کی شہادت پر مقدمہ درج

کچے کے علاقے میں شہید 12 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

رائفل پکڑ لو لگتا ہے آخری ٹائم ہے،حملے سے قبل پولیس اہلکاروں کی ویڈیو وائرل

پنجاب پولیس کی جوابی کارروائی،حملے کا مرکزی ملزم بشیر شر ہلاک

Leave a reply