بھارتی کرکٹ بورڈ نے ویرات اور گھمبیر کو آمنے سامنے بٹھا دیا

ماضی میں گوتم گمبھیراور کوہلی کے تعلقات کبھی خوشگوار نہیں رہے
ghambir

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر اور ویرات کوہلی کا انٹرویو جا ری کر دیا، انٹرویو کا ٹیزر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

باغی ٹی وی: بی سی سی آئی نے گمبھیر اور کوہلی کے درمیان بدھ 18 ستمبر کو ایک خصوصی بات چیت جاری کی، جہاں دونوں افراد نے اپنے کیریئر اور ذہنیت کے بارے میں بات کی،جس کا پورا انٹرویو جلد ریلیز کیا جائے گا تاہم ٹیزر نے مداحوں کو پرجوش کردیا ہے۔

ماضی میں گوتم گمبھیراور کوہلی کے تعلقات کبھی خوشگوار نہیں رہے اور انڈین پریمئیر لیگ کے دوران بھی تعلقات خراب رہے جب کہ دونوں کرکٹرز کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوتا رہا۔

گوتم گمبھیر اسوقت بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ ہیں جبکہ ویرات کوہلی بطور پلئیر اسکواڈ کا حصہ ہیں، بورڈ نے دونوں کے درمیان ماضی کے تلخ رشتوں کو دیکھتے ہوئے اس ساتھ بٹھانے کا فیصلہ کیا جس کی خوب تعریف ہورہی ہے انٹرویو میں گوتم گمبھیر اور کوہلی نے کیرئیر، باہمی اختلافات اور رنجشوں پر بات کی ہے۔

سی ٹی ڈی کی کارروائی،لاہور میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

کوہلی نے پوچھا، "جب آپ بیٹنگ کر رہے ہوتے ہیں اور آپ مخالف ٹیم کے کھلاڑی کے ساتھ تھوڑی سی بات چیت کرتے ہیں، تو کیا آپ کو کبھی ایسا لگا کہ یہ آپ کو زون سے باہر جانے اور ممکنہ طور پر آؤٹ کروا سکتا ہے؟

گمبھیر نے جواب دیا کہ آپ کے درمیان مجھ سے زیادہ جھگڑے ہوئے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ آپ اس سوال کا مجھ سے بہتر جواب دے سکتے ہیں-

کوہلی نے کہا کہ وہ اپنے سابقہ ​​اختلافات کو دور کر چکے ہیں اس نے کہا کہ تو، ہم یہاں ہیں۔ہم نے ایک طویل سفر طے کیا ہے اور تمام جھگڑوں کو ختم کر دیا ہے۔” گمبھیر نے ہنستے ہوئے جواب دیا، "یہ بات چیت کی ایک اچھی شروعات ہے ۔”

روس کسی بھی وقت جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار

Comments are closed.