مزید دیکھیں

مقبول

اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین

تحریک انصاف کے رہنما شعیب شاہین نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج گرفتاری کے بعد بانی پی ٹی آئی سے پہلی ملاقات ہوئی ہے،بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ کرپٹ سسٹم کے تحفظ کے لیے چار میں سے تین ایمپائرز کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا

شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ نے نواز شریف کی نااہلیت ختم کی، قاضی فائز نے ہم سے پارٹی کا نشان لیا، قاضی فائز نے ہمیں نقصان دینے والے بینچ میں شمولیت اختیار کی، جب تک دوسرا کوئی نہیں آئے گا ان کو بٹھاکر رکھیں گے، آئینی ترمیم کے بعد آرمی چیف کو کوئی تبدیل نہیں کرسکتا، آپ نے صرف ایک ریزرویشن سے ان کو توسیع دینا ہوگی، ایک لاکھ پانچ ہزار ووٹ سے میں جیتا اور جیتوا کسی اور کو دیا،9 مئی اور 8 فروری کے سارے معاملے کو دبانے کے لیے یہ کیا جارہا ہے، اگر رول آف لا نہیں ہوگا تو آمدنی کیسے آئے گی، اوورسیز پاکستانی آپ پر اعتماد نہیں کرتا،جنرل یحیی نے اپنے اقتدار کو طول دینے کے لیے سب کچھ کیا، 21 ستمبر کا جلسہ ہوگا، کشتیاں جلا کر لاہور پہنچنا ہے، صرف ایک امید ہے وہ سپریم کورٹ ہے،ہم نے کے پی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دی، کوئٹہ کے معاملے پر سپریم کورٹ نے کمیشن بنایا تھا، ہمیں اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،8 ستمبر کے جلسے میں لوگ تمام رکاوٹوں کے باوجود نکلے، مولانا فضل الرحمان سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہوں گے، مولانا فضل الرحمان سمجھدار سیاستدان ہیں،وہ سمجھتے ہیں کہ جو موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہوگا ختم ہوجائے گا،

آئینی ترامیم کی منظوری میں ناکامی، حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے مزید مشاورت کا فیصلہ، رانا ثناء اللہ

میڈیا میں شائع ہونے والا ڈرافٹ اصل نہیں ہے۔

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئینی ترمیم کے مسودے پر کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی

آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ،سیاسی جماعتوں کو شرم آنی چاہیے،علی امین گنڈا پور

آئینی عدالتیں عالمی ضرورت ہیں، انوکھا کام نہیں کر رہے: بیرسٹر عقیل ملک

آئینی ترمیم کی ناکام کوشش: حکومت اور اتحادیوں میں اختلافات نمایاں، بیر سٹر علی ظفر

پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترمیم پر بات چیت جاری ہے،خورشید شاہ

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan