روسی نائب وزیراعظم اسلام آباد پہنچ گئے

0
49
russian

روسی نائب وزیراعظم الیگزی اوورچک 2روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے ہیں

دفترخارجہ کے حکام کی جانب سے روسی نائب وزیراعظم کا استقبال کیاگیا ،یورپ کیلئے وزارت خارجہ کے ایڈیشنل سیکرٹری شفقت علی نے استقبال کیا.روس میں پاکستان کے سفیر بھی اس موقع پرموجود تھے،روسی نائب وزیراعظم الیگزی اوورچک صدر آصف زردار ی سے ملاقات کریں گے ،وزیراعظم شہبازشریف سے بھی روسی وفد ملاقات کرے گا،روس کے نائب وزیراعظم اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے،اعلیٰ سطح کا وفد بھی روسی نائب وزیراعظم کے ہمراہ ہے

اس ضمن میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان خیرسگالی، دوستی اور اعتماد پر مبنی خوشگوار تعلقات ہیں جو تجارت، توانائی اور رابطوں سمیت کثیر جہتی دو طرفہ تعاون سے ظاہر ہوتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی نائب وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور روس کے مابین تجارت، توانائی، مالیات اور صنعت کے حوالے سے جی ٹو جی پر متعدد معاہدوں پر دستخط ہوں گے.

آئینی عدالتیں عالمی ضرورت ہیں، انوکھا کام نہیں کر رہے: بیرسٹر عقیل ملک

آئینی ترمیم کی ناکام کوشش: حکومت اور اتحادیوں میں اختلافات نمایاں، بیر سٹر علی ظفر

پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترمیم پر بات چیت جاری ہے،خورشید شاہ

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

Leave a reply