ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی سٹی رپورٹرجواداکبر) میں گونگے بہرے ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 32واں سالانہ جشن عید میلاد النبیؐ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے خصوصی افراد نے بھرپور شرکت کی۔

تقریب کے دوران ایسوسی ایشن کے صدر شاہد کفایت، حیدر کفایت ایڈووکیٹ، شاہد مسعود قیصرانی ایڈووکیٹ، عبد السلام ناصر، بلال علیانی، سید باقر حسین شاہ، محمد اختر خان ایڈووکیٹ، سید قمر نقوی، میاں خورشید احمد، محمد اقبال، رانا محمد یونس، اور دلاور خان نے شرکت کی۔

نعت خوانی کا شرف عبد الرحمن معینی نے حاصل کیا، جنہوں نے سیرت النبیؐ پر بھی روشنی ڈالی۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ یہ تقریب خصوصی افراد کے عزم اور محبتِ رسول کی عکاسی کرتی ہے۔

Shares: