گوجرانوالہ (باغی ٹی وی ، نامہ نگار محمد رمضان نو شاہی) سی آئی اے پولیس نے ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے بشارت ڈکیت گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان بشارت علی اور سفیان کی تحویل سے 1 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔
سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے مطابق، ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور شہر کے لوگوں کو امن کی فضا فراہم کرنے کے لیے پولیس کا عزم مضبوط ہے۔
گرفتار شدہ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گوجرانوالہ اور اس کے مضافات میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔ پولیس کی یہ کاروائی شہریوں کے لیے ایک مثبت پیغام ہے، جس پر علاقہ مکینوں نے سراہا۔
سی پی او نے انچارج سی آئی اے کی کارکردگی کو بھی سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ معاشرتی امن قائم رکھا جا سکے۔ قانونی کارروائی کا عمل بھی جاری ہے۔