پی ٹی آئی کے وفادار اور آپریشن گولڈ اسمتھ کے سرغنہ امریکہ میں، رائن گریم اور مرتضیٰ حسین ایک بار پھر جھوٹی پروپیگنڈا پر مبنی تحریر کے ذریعے بے نقاب ہو گئے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک نیا جعلی ویب پیج "ڈراپ سائٹ” کے نام سے بنایا ہے، جس پر مضحکہ خیز جھوٹ پھیلایا گیا ہے۔ یہ دونوں اپنے پرانے پلیٹ فارم "انٹرسیپٹ” سے نکالے جانے کے بعد اس نئے پلیٹ فارم پر جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔
یہ دونوں پروپیگنڈا نگار، جن کا تعلق پی ٹی آئی اور گولڈ اسمتھ سے ہے، کئی بار اپنی بے بنیاد اور گمراہ کن خبروں کے ذریعے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ ان کی حالیہ تحریر میں بھی، جو کہ اوپن سورس انفارمیشن پر مبنی ہے، عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے۔ یہ حقائق کو اس انداز میں توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں جو عوام کے سامنے پہلے ہی موجود ہیں اور سرکاری پریس ریلیزز، آف دی ریکارڈ گفتگو اور مختلف ذرائع کی جانب سے وضاحت کے ساتھ بیان کیے جا چکے ہیں۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ دونوں پروپیگنڈا نگار پھر ایک بار دستاویزی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہے اور اپنی تحریر میں دعویٰ کیا کہ ان کے پاس "دستاویزات موجود ہیں”، جو کہ کسی بھی جگہ نظر نہیں آتیں۔انتہائی ناقص اور بُری طرح سے لکھی گئی اس تحریر میں اُن باتوں کو دہرا دیا گیا ہے جو اس وقت ہوئی تھیں جب ان کے محبوب قائد عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم تھے۔ حیران کن طور پر، ان دو نام نہاد مصنفین کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے اپنے میزائلوں کی رینج کم کر دی ہے اور گوادر کو چین کا بحری اڈہ بنایا جا رہا ہے۔ ان دعوؤں کو پہلے ہی حکومت پاکستان کی جانب سے سختی سے مسترد کیا جا چکا ہے۔
یہ تمام صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ یہ دونوں پیڈ ٹاؤٹس نے صرف اوپن سورس معلومات سے اقتباسات اکٹھے کر کے ایک فضول تحریر تیار کی ہے، جسے پڑھ کر قارئین کو ہنسی آئے گی۔