پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں دو برس بعد اضافے دیکھا گیا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے مطابق اگست 2024 میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات جون 2022 کے بعد کی بلند سطح پر آ گئی ہے، جولائی کے مقابلے اگست میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 29.4 فی صد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اگست 24 میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 1 ارب 64 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہی۔ رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 5.3 فی صد اضافے سے 2 ارب 91 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں ٹیکسٹائل کی برآمدات 2 ارب 77 کروڑ ڈالر رہی تھی۔

بجلی کی قیمتوں میں معمولی ریلیف کی توقع: سی پی پی اے کی نیپرا میں درخواست

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات فروری میں مسلسل تیسرے مہینے بڑھی تھیں، جس سے عالمی خریداروں کی جانب سے آرڈر ملنے کی بحالی کا عندیہ ملتا ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کے حوالے سے بتایا گیا کہ فروری میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات 19.20 فیصد بڑھ کر ایک ارب 40 کروڑ ڈالر تک جا پہنچیں، جو گزشتہ برس کے اسی مہینے میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

Shares: