میہڑ (باغی ٹی وی ،نامہ نگار منظور علی جوئیہ)دریا ئے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں نے آج میہڑ میں ایک بڑی ریلی نکالی۔ اس ریلی میں جی ڈی اے، پی ٹی آئی، جماعت اسلامی، شہری اتحاد اہلسنت و الجماعت، وکلا برادری سمیت دیگر تنظیموں کے کارکنان نے شرکت کی۔

شہری اتحاد کے چیئرمین نیاز علی برڑو کی قیادت میں دعا چوک سے شروع ہونے والی یہ ریلی میہڑ پریس کلب پہنچی۔ ریلی کے دوران احتجاجیوں نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور سندھو دریا کو بنجر بنانے کی سازش کو ناکام بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

مقررین نے کہا کہ سندھ کی عوام پہلے ہی بھوک اور بدحالی کی زندگی گزار رہی ہے اور اوپر سے سندھو دریا سے 6 نئے کینال نکال کر سندھ کی زرعی زمینوں کو بنجر بنانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کی عوام کسی صورت میں سندھو دریا سے نئے کینال نکالنے کی اجازت نہیں دے گی اور یہ پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

Shares: