مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد

0
109
suprem

سپریم کورٹ، مجوزہ آئینی ترمیم کا معاملہ ،رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف درخواست واپس کردی

سابق صدر سپریم کورٹ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے آٹھ اعتراضات عائد کیے گئے، رجسٹر ار آفس نے اعتراض عائد کیا کہ مجوزہ آئینی بل پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا،مجوزہ آئینی ترمیم ابھی پارلیمان سے منظور ہی نہیں ہوئی تو اس پر سماعت اور فیصلہ کیسے کیا جاسکتا ہے درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی ہے تاکہ ایک ایسے دستاویز کو چیلنج کیا جا سکے جو ابھی قانون کی حیثیت حاصل نہیں کر سکا اور اسے ‘مجوزہ قانون’ کہا گیا ہے جو ابھی پارلیمنٹ میں پیش نہیں کیا گیا۔

آئینی ترامیم کی منظوری میں ناکامی، حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے مزید مشاورت کا فیصلہ، رانا ثناء اللہ

میڈیا میں شائع ہونے والا ڈرافٹ اصل نہیں ہے۔

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئینی ترمیم کے مسودے پر کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی

آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ،سیاسی جماعتوں کو شرم آنی چاہیے،علی امین گنڈا پور

آئینی عدالتیں عالمی ضرورت ہیں، انوکھا کام نہیں کر رہے: بیرسٹر عقیل ملک

آئینی ترمیم کی ناکام کوشش: حکومت اور اتحادیوں میں اختلافات نمایاں، بیر سٹر علی ظفر

پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترمیم پر بات چیت جاری ہے،خورشید شاہ

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کر دی گئی تھی،درخواست عابد زبیری، شفقت محمود، شہاب سرکی اور اشتیاق احمد کی جانب سے دائر کی گئی، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مجوزہ آئینی ترامیم کو اختیارات کی تقسیم اور عدلیہ کی آزادی کیخلاف قرار دیا جائے، وفاقی حکومت کو آئینی ترامیم سے روکا جائےاور بل پیش کرنے کاعمل بھی روکا جائے، پارلیمنٹ اگر آئینی ترمیم کرلے تو صدر مملکت کو دستخط کرنے سے روکا جائے،عدلیہ کی آزادی، اختیارات اور عدالتی امور کو مقدس قرار دیا جائے،

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی، سینیٹ میں آئینی ترامیم پیش کی جانی تھیں تا ہم اتحادی جماعتوں کی جانب سے مزید مشاورت کے لئے وقت مانگا گیا جس پر حکومت نے آئینی ترامیمی بل پیش نہ کیا، قومی اسمبلی،سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی ہو چکا ہے، حکومت کو نمبر پورے کرنے کے لئے مولانا فضل الرحمان کی مدد درکار ہے، دو دنوں میں نصف درجن سے زائد حکومتی نمائندوں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتیں ہوئیں تاہم مولانا فضل الرحمان اس بات پر ڈٹے رہے کہ آئینی ترامیم کا مسودہ دیکھ کر وہ مشاورت کریں گے، تا ہم وہ ایکسٹینشن والی ترامیم کی مخالفت کریں گے،

ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف

بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر

وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ

پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

Leave a reply