آئینی ترامیم، اسپیکر قومی اسمبلی کی حکومت و اپوزیشن کو مصالحت کی پیشکش

0
105
ayaz

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے خصوصی ملاقات ہوئی ہے
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفد کا خیر مقدم کیا،پارلیمنٹ کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی درپیش مشکلات پر تفصیلی بات چیت ہوئی،اسپیکر نے پی آر اے پاکستان کی پارلیمانی کوریج میں کردار کو سراہا ،اسپیکر قومی اسمبلی نے آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کو مصالحت کروانے کی پیشکش کردی،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ حکومت چاہے تو آئینی، قانونی اور پارلیمانی معاملات پر حزب اقتدار اور حزب اختلاف کو اکٹھا بیٹھا سکتا ہوں

پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کو اپنی جیب سے کھانا بھجوایا،اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
آئینی ترمیم کے مسودے سے اسپیکر قومی اسمبلی بھی لاعلم نکلے،اسپیکر ایاز صادق نے بھی آئینی ترمیم کے مکمل ڈرافٹ سے لاعلمی کا اظہار کردیا،اسیپکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اراکین گرفتاری کے معاملہ پر ابتدائی رپورٹ تیار ہوچکی ہے،جلد مکمل رپورٹ تیارہوجائے گی،کچھ سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھی ہیں،پی ٹی آئی اراکین کی گرفتاری کا واقعہ بدقسمتی پر مبنی ہے،میرے بطور رکن تین واقعات ہوئے جن میں 2014 کا واقعہ، پارلیمان لاجز کا واقعہ اور اب گرفتاری کا واقعہ شامل ہے،گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈر کسی سے مشاورت کے بغیر خود جاری کئے، گرفتار اراکین کے لئیے پارلیمنٹ لاجز کو اب جیل قرار دیا،آئی جی کو تمام پارٹیوں کی قیادت کے ساتھ بٹھایا، گرفتار اراکین کے سامنے کردیا، وفاقی وزرا اعظم نزیر تارڑ اور محسن نقوی نے گرفتار اراکین کے معاملہ پر اچھا کردار ادا کیا، گرفتار اراکین کو میری کوشش سے لاک اپ کی بجائے باعزت کمروں میں رکھا گیا،گرفتار اراکین کو اپنی جیب سے کھانا بھجوایا، پروڈکشن آرڈر کے بعد گرفتار اراکین سیدھے میرے پاس آئے، پارلیمنٹ میں سابقہ حکومت کے چارسال میں ایسا کچھ نہیں ہوا،ہم رانا ثنااللہ، سعد رفیق، خواجہ آصف کے پروڈکشن آرڈرز کے لئے اسپیکر کے پیچھے پھرتے تھے،اپوزیشن کو ایوان کی کاروائی میں بھرپور وقت دے رہا ہوں،

بہت سے لوگ میرے اسپیکر بننے پر خوش نہیں ہیں،ایاز صادق
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ کے لئے بار بار اپوزیشن کو کہتے رہے کہ پینل دیں،پی اے سی سب جماعتوں کی ہے، کسی ایک کی نہیں،اگر پی اے سی کا چیئرمین نے کوئی گڑبڑ کی تو اسے “واک آؤٹ” کیا جاسکتا ہے، حکومتی اراکین کی پی اے سی میں اکثریت ہوتی ہے، ووٹ آؤٹ کیا گیا تو اچھی روایت نہیں ہوگی،آئینی ترمیم کے مسودہ کا عمومی علم تھا، صرف ابتدائی ڈرافٹ تھا، حکومت چاہے تو آئینی ترمیم کے معاملہ پر حکومت اور اپوزیشن کو ساتھ بٹھاسکتا ہوں،آئینی عدالت بنانے کے معاملہ پر چارٹر آف ڈیموکریسی میں بانی پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمان سمیت سب کے دستخط موجود ہیں، قومی اسمبلی کا سیشن بلانے یا غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرنے کا اختیار حکومت کا ہے،میں نے اپنی جماعت سے اسپیکرشپ کا نہیں کہا تھا، یہ پارٹی کے دوبڑوں کا فیصلہ تھا، بہت سے لوگ میرے اسپیکر بننے پر خوش نہیں ہیں،نوازشریف کی زیادہ توجہ پارٹی کی ری آرگنائزیشن پر ہے، سٹیٹسمین ہونے کے ناطے نوازشریف سوچ سمجھ کر بات کرتے ہیں،ملک میں اچھی خبریں آرہی ہیں، افراط زر کم ہوا، شرح سود میں کمی آئی، برآمدات میں اضافہ ہوا ہے،

رپورٹ: محمد اویس، اسلام آباد

مجوزہ آئینی ترامیم کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد

آئینی ترامیم کی منظوری میں ناکامی، حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے مزید مشاورت کا فیصلہ، رانا ثناء اللہ

میڈیا میں شائع ہونے والا ڈرافٹ اصل نہیں ہے۔

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آئینی ترمیم کے مسودے پر کوئی رضامندی ظاہر نہیں کی

آئینی ترامیم جمہوریت پر حملہ،سیاسی جماعتوں کو شرم آنی چاہیے،علی امین گنڈا پور

آئینی عدالتیں عالمی ضرورت ہیں، انوکھا کام نہیں کر رہے: بیرسٹر عقیل ملک

آئینی ترمیم کی ناکام کوشش: حکومت اور اتحادیوں میں اختلافات نمایاں، بیر سٹر علی ظفر

پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمان کی آئینی ترمیم پر بات چیت جاری ہے،خورشید شاہ

سپریم کورٹ میں مجوزہ آئینی ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر

آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا

لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے

پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے

Leave a reply