وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ سے آج فرانسیسی سفیر نکولاس گیلے (Nicolas Galey) نے ایک وفد کے ہمراہ محکمہ توانائی کے دفتر میں ملاقات کی۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ اور سیکریٹری محکمہ توانائی مصدق احمد خان نے اس موقع پر وفد کو متبادل توانائی کے مختلف منصوبوں کے حوالے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر کہا کہ صوبہ سندھ متبادل توانائی کے قدرتی ذرائع سے مالامال ہے اوراس سیکٹر میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی زرخیز ہے۔ تھر کا کوئلہ دنیا کے بڑے ذخائر میں سے ایک ہے ۔ دنیا کی بڑی اور مستند ادارے سے تھر کے کوئلہ کا ٹیسٹ کرایا گیا ہے جس کی رپورٹ کے مطابق تھر کا کوئلہ معیاری ہونے کے ساتھ ساتھ گیسی فکیشن کیلئے بھی انتہائی موضوع ہے۔
سندھ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (STDC) پہلی صوبائی گرڈ کمپنی ہے جوکہ پی جی سی (PGC) لائسنس ہولڈر ہے جس کے پاس 132 کے وی پاور ٹرانسمیشن انفرااسٹرکچر تیار کرنے کا مینڈنٹ ہے جس کو سی ای او (CEO) ایس ٹی ڈی سی محمد سلیم شیخ ہیڈ کررہے ہیں۔ اسی طرح سندھ سولر انرجی پروجیکٹ جس کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محفوظ قاضی ہے اس پروجیکٹ کے تحت چیئرمین بلاول بھٹو رداری کی ہدایت اور وژن کے مطابق سندھ کے عوام کو مفت بجلی فراہم کرنے کے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ سولر پارکس بناکر صوبہ سندھ کے مختلف صنعتی اداورں کو سولرائیزیشن کے ذریعے سستی بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔
وزیراعلیٰ سندھ سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات
وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ سیلاب کے تخمینہ میں 2.1 ملین مکانات صوبہ سندھ میں تباہ ہوئے جبکہ 8 ملین سے زائد لوگ متاثر ہوئے جنکی آبادکاری کیلئے سندھ حکومت ہر ممکناً اقدامات کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم فرانس کی حکومت کے بھی شکرگذار ہیں کہ انھوں نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اپنا کردار ادا کیا۔ انھوں نے کہاکہ بڑھتی ہوئی آبادی باعث تشویش ہے کہ یہ اب ناصرف پاکستان کا بلکہ گلوبل مسئلہ بن چکا ہے۔سید ناصر شاہ نے کہا کہ حکومت تھر مین عوام کو پانی، بجلی، صحت اور تعلیم کی معیاری اور مفت سہولیاتفراہم کررہی ہے۔ جبکہ کان کنوں کیلئے حفاظتی کٹس، اسپتال اور ایمبولنس کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ پاکستان کے حالات دن بدن بہتر ہوتے جارہے ہیں تمام ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار مختلف منصوبوں میں بلاخوف محفوظ سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے سرمایہ کاروں کو تحفظ، امن، مراعات اور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
کراچی سےخاتون سمیت 2 بین الصوبائی منشیات ڈیلر گرفتار
فرانسیسی سفیر نکولاس گیلے (Nicolas Galey) نے متبادل توانائی کے حوالے سے جاری منصوبوں کی تعریف کی اور سندھ حکومت خصوصاً محکمہ توانائی کی جانب سے وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ کی ہدایات پر جاری اقدامات کو سراہا۔ وفد نے ویسٹ ٹو انرجی اور خاص طور پر تھر کے کوئلہ، سولر اور ونڈ انرجی میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے فرانسیسی وفد کو سندھ کا روائتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کی۔