کراچی پولیس کا گٹکا ماوا کےخلاف کریک ڈاؤن، تین ملزم گرفتار
لانڈھی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران گٹکا ماوا فروش تین ملزمان کو گرفتار کر لیا.
باغی ٹی وی کراچی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان سے بھاری مقدار میں مضر صحت گٹکا ماوا تمباکو بھیگی ہوئی چھالیہ اور پیکنگ کا سامان برآمد کرلیا گیا. اس موقع پر ایس ایس پی کورنگی ، توحید رحمان میمن نے بتایا کہ ملزمان میں دو ملزمان فیصل، عبدالعمین عرف نانو، اور خاتون ملزمہ سلمہ شامل ہے، ملزمان رہائشی مقام پر گٹکا ماوا تیار کرکے کیبنوں پر سپلائی کیا کرتے تھے، گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ لانڈھی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے.