جماعت اسلامی کا نیو کراچی کے عوام کو پانچ پارکوں کا تحفہ

0
142

امیر جماعت اسلامی کراچی نعم ظفر خان نے ٹاؤن چیئرمین نیو کراچی محمد یوسف،وائس ٹاؤن چیئرمین شعیب بن ظہیر ودیگر ذمہ داران کے ہمراہ پانچ پارکوں کا افتتاح کیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان پارکوں میں جیلانی پارک 5G،خضراء پارک سیکٹر 5F، اسلامیہ پارک 11F، 11Dپارک ، 5Eپارک شامل ہیں ۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی جن کی جانب سے جماعت اسلامی کی کوششوں کو سراہا گیا اور پارکوں کے افتتاح پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ سیکٹر 11F میں پارک کو جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن مرحوم کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔منعم ظفر خان نے افتتاح کے بعد نیو کراچی کے عوام و میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے ایم سی اور سندھ حکومت نے بارشوں سے قبل 4 ارب روپے سے سڑکوں کی مرمت کا کام کروایا لیکن تھوڑی سی بارش کے بعد یہ ساری سڑکیں بہہ گئیں۔

کراچی میں بلدیات کے حوالے سے جو مسائل ہیں اور شہر کی جو بدتر صورتحال ہے اس پر پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر بلدیات کو استعفیٰ دے دینا چاہیے تھالیکن وہ بدستور اپنے عہدے پر براجمان ہیں ، قابض میئر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے چیئرمین ہیں، پانی کی فراہمی اور سیوریج کے مسائل حل کرناان کی ذمہ داری ہے لیکن ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پانی اور سیوریج لائین کے کئی مسائل جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین نے حل کیے ہیں۔جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز چیئرمینز اختیارات کا رونا نہیں رورہے بلکہ اختیارات سے بڑھ کر کام کررہے ہیں۔ جماعت اسلامی نے عوام سے جو وعدے کیے تھے اسے پورے کررہی ہے۔نیو کراچی کے عوام کے لیے جماعت اسلامی کی جانب سے 5 پارکوں کا تحفہ دیا جارہا ہے۔ گزشتہ 10 ماہ میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤنز چیئرمینز نے شہر میں 100سے زائد پارکوں کا افتتاح کیا ہے۔
عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ، عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ہے ہم عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ جماعت اسلامی نے تباہ حال اور کچرا کنڈی بننے والے پارکوں کو از سر ِ نو تعمیر و تزئین و آرائش کر کے عوام کو ریلیف دیا ہے۔جماعت اسلامی کی ٹاؤن و یوسی چیئرمینز شبانہ روز محنت کر کے شہریوں کو ریلیف فراہم کر رہے ہیں ۔ ٹاؤن کی انتظامیہ ودیگر ذمہ داران نے پارک بنائے ہیں اب اہل نیو کراچی ان سے استفادہ کریں اور ان پارکوں کی حفاظت بھی کریں۔

کراچی پولیس کا گٹکا ماوا کےخلاف کریک ڈاؤن، تین ملزم گرفتار

محمد یوسف نے افتتاح کے موقع پر شرکاء و میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورا ٹائون اور ہماری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جس کے تعاون سے نیو کراچی میں پارکوں کا افتتاح کیا جارہا ہے۔ نیو کراچی میں سڑکوں کی مرمت کا کام بھی کروایا جائے گا۔ جماعت اسلامی کی تعمیر و ترقی کا عمل جاری رہے گا۔ ہم نے انتخابی مہم کے موقع پر کہا تھا کہ اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے اور ہم کر رہے ہیں ، ہم نے اپنے بجٹ سے وہ کام بھی کرائے ہیں جو ہماری ذمہ داری نہیں تھی ۔

Leave a reply