علی امین گنڈاپور و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

0
166
ali amin

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد،پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور،واثق قیوم عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے

راجہ راشد حفیظ اور عامر محمود کیانی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے،عدالت نے عمر تنویر بٹ کو مسلسل غیر حاضری پر اشتہاری قرار دے دیا،انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی،راجہ خرم شہزاد نوازاور راجہ ماجد اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے، فیصل جاوید کی حاضری معافی کی درخواست دائر، عدالت نے منظور کر لی ،فیصل جاوید کی وکیل آمنہ علی ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی ،عدالت نے کیس کی سماعت3 اکتوبر تک ملتوی کردی

علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت پیش ہوئے ،ظہور الحسن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کروائی گئی،پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزم کا کنڈکٹ دیکھ لے مسلسل خلاف ورزی ہو رہی ہے،جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیئے کہ پچھلی مرتبہ 4 کو حاضری معافی کی درخواست دی اور 8 کو جلسے میں طبعیت ٹھیک تھی،وکیل ظہور الحسن نے کہا کہ آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کریں، یقین دہانی کرواتا ہوں علی امین حاضر ہوں گے،

موٹروے بند،پیش نہیں ہو سکتا، ضمانت دی جائے، علی امین گنڈا پور، عدالت نے درخواست خارج کر دی
اے ٹی سی اسلام آباد،جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی ،وکیل نے کہا کہ موٹر وے بند ہونے کی وجہ سے علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہیں ہو سکتے ، جج نے کہا کہ درخواست میں کہا گیا کہ آفیشل مصروفیات کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے ،پہلے بھی محرم میں سماعت پر یہی درخواست دی گئی اور استثنیٰ دیا ، وکیل نے کہا کہ عدالت پیش ہونے کا ایک اور موقع دیا جائے ،عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی

شراب برآمدگی کیس، علی امین پیش نہ ہوئے، عدالت نے صحافیوں کو باہر نکال دیا
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد ،علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کی ،علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن سردار مصروف، آمنہ علی عدالت پیش ہوئیں، جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کہا کہ کدھر ہے شورٹی ۔وکیل علی امین گنڈا پور نے کہا کہ شورٹی تو عمرے پر گئی ہے ۔ریاست بڑی جابر ہوئی ہے جی ٹی روڈ موٹر وے سب بند ہیں اس کا مقصد میرے موکل کے وارنٹ گرفتاری جاری کروانا ہے ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کہا کہ میرے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے سے کیا علی امین جائیں گے ۔علی امین گنڈاپور ہیں کہاں لاہور میں ہیں یا پشاور ۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے میڈیا نمائندگان کو کمرہ عدالت سے نکال دیا،جوڈیشل مجسٹریٹ نےمیڈیا نمائندگان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ باہر جائیں مجھے راجہ ظہور الحسن سے کچھ بات کرنی ہے ۔

لاہور جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان نے "پلان بی” بتا دیا

لاہور جلسہ،پی ٹی آئی اجازت کی منتظر،علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی تیار

اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان

Leave a reply