پی ٹی آئی لاہور جلسے کی ناکامی کی وجوہات
تحریک انصاف کا لاہور جلسہ ہفتے کی شام چھ بجے "اچانک” ختم ہو گیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے اور کئی مرکزی رہنما شام چھ بجے تک جلسہ گاہ تک پہنچنے میں ناکام رہے،علی امین گنڈا پور صبح 11 بجے پشاور سے روانہ ہوئے اس وجہ سے انہیں جلسہ میں بروقت پہنچنے میں تاخیر ہوئی،پشاور سے لاہور کا نان سٹاپ سفر چھ گھنٹے سے زائد کا ہے لیکن جب جلوس یا قافلے کے ہمراہ ہوں تو سفر میں مزید وقت لگتا ہے، علی امین گنڈا پور کے تاخیر سے نکلنے کی وجہ سے وہ بروقت نہ پہنچے.جلسہ گاہ میں علی امین گنڈا پور کی تاخیر سے آمد کے علاوہ تحریک انصاف کے دیگر مرکزی رہنما بھی نظر نہیں آئے، عمر ایوب،جو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہیں اور پارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل بھی رہے وہ بھی نہ پہنچ سکے،اسی طرح اسد قیصر جو سابق سپیکر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں اور حالیہ دنوں میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملاقاتوں ،رابطوں میں انکا اہم کردار ہے وہ بھی جلسہ گاہ نہ پہنچ سکے،مرکزی قائدین کے جلسہ گاہ میں عدم موجودگی کی وجہ سے جلسہ میں مجموعی طور پر حاضری کم رہی،کیونکہ خیبر پختونخوا کے برعکس پنجاب پی ٹی آئی کا گڑھ نہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کے پاس افرادی قوت کی کمی ہے، ایسے میں ایک بڑے مجمع کی توقع کرنا غیر حقیقی تھا،
جلسہ گاہ کے اطراف میں اور قریبی علاقوں میں کاروبار معمول کے مطابق چل رہا تھا کہیں کوئی رکاوٹ نہیں تھی،سڑکیں کھلی تھیں،اسکے باوجود پی ٹی آئی جلسہ گاہ کو بھرنے میں کامیاب نہ ہو سکی ،پی ٹی آئی اب یہ دعویٰ بھی نہیں کر سکتی کہ رکاوٹیں تھیں کیونکہ ایسا کچھ نہیں تھا، درحقیقت پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت بھی جلسہ گاہ میں حاضری دیکھ کر مایوس ہو چکی تھی، پی ٹی آئی کے مرکزی اور سرکردہ رہنماؤں کی جلسہ گاہ میں عدم موجودگی کی وجہ سے بھی کارکنان جلسہ میں نہ آئے اور عوام تو نکلی ہی نہیں،کیونکہ ورکنگ ڈے تھا اور سب اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے،پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت،جنہیں عمران خان کا زیادہ قریبی سمجھا جاتا ہے وہ جلسہ میں زیادہ فعال نہیں تھے
لاہور میں ہونے والے پی ٹی آئی جلسہ سےپارٹی کی دیرینہ کمزوری سامنے آئی، پی ٹی آئی کو کبھی بھی ایک منظم سیاسی جماعت کے طور پر تیار نہیں کیا گیا تھا بلکہ پارٹی کے اندر ون مین شو عمران خان تھا، اندرونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمران خان اپنی پارٹی قیادت پر اعتماد نہیں کرتے ،یہی وجہ ہے کہ وہ پارٹی کے حوالہ سے کئے گئے کئی فیصلوں سے یوٹرن لیتے ہیں، یا پارٹی قیادت جو فیصلہ کرے عمران خان اس کو تسلیم نہیں کرتے اور اپنا سنا دیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پارٹی مزید کمزور ہوئی،پی ٹی آئی کی کمزوری کی وجہ پارٹی قیادت ہی ہے جو بروقت اوردرست فیصلے کرنے کی بجائے "ڈنگ ٹپاؤ” کام چلا رہے ہیں،
عمران خان خان کے پاکستان میں ’’بنگلہ دیش ماڈل‘‘ کے بار بار مطالبات بھی حقیقت سے منقطع نظر آتے ہیں۔ بنگلہ دیش کی تحریک پاکستان کے حالات کے برعکس نچلی سطح پر چل رہی تھی، پی ٹی آئی کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ قومی یا عوامی مسائل کی بجائے پارٹی کے اندرونی مسائل میں ہی الجھے ہوئے ہیں،جلسہ گاہ میں عوام کے لئے کوئی بات نہیں کی گئی،بلکہ عمران خان کی رہائی کی بات کی گئی، رہائی تو قانون کےمطابق عدالتوں نے کرنی ہے لیکن پی ٹی آئی کا فوکس عوامی مسائل ،قومی مسائل کی بجائے عمران ہے یہ وجہ بھی ہے کہ عوام پی ٹی آئی سے دور ہوتی گئی،عمران خان کے لیے اپنی حکمت عملی کا از سر نو جائزہ لینے کا بہت وقت گزر چکا ہے، پی ٹی آئی اب "کنارے” لگ چکی ہے اور بہت کچھ کھو چکی ہے، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے وی لاگ میں پی ٹی آئی جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ "عمران خان کا آغاز مینار پاکستان لاہور کے سائے تلے ہوا جس کا اختتام لاہور کی مویشی منڈی میں ہو گااب طے ہو گیا کہ پی ٹی آئی مویشی منڈیوں میں ہی بھٹکے گی تا کہ اسکی جعلی انقلاب کی بدبو سے ہمارا معاشرہ محفوظ رہ سکے”. اور حقیقت بھی یہی ہے کہ مینار پاکستان سے اٹھنے والی پی ٹی آئی کاہنہ کی مویشی منڈی میں ختم ہو چکی.
لاہور جلسہ کا وقت ختم،گنڈا پور لاہور نہ پہنچ سکے،پولیس کا ایکشن،داخلی راستے پھر بند
لاہور جلسہ ،9 مئی کے 12 اشتہاری ملزمان گرفتار
جلسہ تووڑ گیا، پہلے علی امین گنڈا پور معافی مانگے گا؟
حماد اظہر جلسہ گاہ پہنچ گئے، حکومت پر کڑی تنقید
جلسہ میں خالی کرسیاں،مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کو دکھایا آئینہ
پانچ پانچ ہزار دیہاڑی پر مہاجر کیمپوں میں جلسے کیلئے لوگ لائے جا رہے،انکشاف
پی ٹی آئی لاہور جلسہ کا وقت شروع،خالی کرسیاں،قیادت نہ پہنچی
لاہور جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر عمران خان نے "پلان بی” بتا دیا
لاہور جلسہ،پی ٹی آئی اجازت کی منتظر،علی امین گنڈاپور کی حکمت عملی تیار
اجازت دیں یا نہ دیں ہم جلسہ کریں گے،شعیب شاہین
پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
ہم پر کربلا بنا دیں جلسہ تو ہر صورت کریں گے،علیمہ خان
تحریک فتنہ فساد کا جلسہ،سب راستے کھلے ہیں،عظمیٰ بخاری







