ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی ،نامہ نگار) سرکاری سکولوں میں بچوں کو دودھ کی فراہمی کا سلسلہ جاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان کے سرکاری سکولوں میں بچوں کو دودھ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیر نگرانی سرکاری پرائمری سکولوں کے طلبہ و طالبات کو روزانہ دودھ دیا جا رہا ہے تاکہ انہیں غذائیت فراہم کی جا سکے۔

اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ پرائمری سکول کبی والا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے خود بچوں میں دودھ کی پیکٹس تقسیم کیں اور انہیں اپنے سامنے دودھ پلایا۔

دورے کے دوران سی ای او ایجوکیشن عصمت اللہ، ڈی ای اوز، ڈپٹی ڈی سی اوز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں سے دودھ کے ذائقے کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے تحت یہ اقدام کیا جا رہا ہے تاکہ بچوں کو غذائیت سے بھرپور خوراک فراہم کی جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تمام طلبہ و طالبات روزانہ دودھ پیئیں اور اپنی تعلیم پر بھرپور توجہ دیں، اور کوئی بھی بچہ اس غذائیت سے محروم نہ رہے۔

Shares: