میرپور خاص (باغی ٹی وی نامہ نگار سید شاہزیب شاہ) توہین رسالت کے خلاف میرپور خاص میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر کی تمام دکانیں بند رہیں۔ علمائے کرام اور تاجر برادری نے مشترکہ طور پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی، ڈی آئی جی میرپور خاص اور تمام ایس ایچ اوز کی نوکریاں فوری طور پر بحال کی جائیں۔

احتجاج کے دوران علمائے کرام نے کہا کہ میرپور خاص عاشق رسول کا شہر ہے اور یہاں کسی بھی قسم کی گستاخی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنے ساتھ کٹ سکتے ہیں، لیکن حضور اکرم ﷺ کی شان میں توہین کسی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔

تاجر برادری نے بھی اس موقف کی حمایت کی اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو ان کے عہدوں پر بحال کیا جائے، تاکہ شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو سکے۔

احتجاجی مظاہرین نے ایک آواز ہو کر کہا کہ حکومت کو عوام کی آواز سننی چاہیے اور ان کے مطالبات پر فوری کارروائی کرنی چاہیے۔

Shares: