مزید دیکھیں

مقبول

قومی مسجد میں افطاری کےموقع پر حیران کُن مناظر،ویڈیو

اسلام آباد: قومی مسجد میں افطاری کے موقع پر...

سیالکوٹ: زیر تعمیر یونیورسٹی کو فعال کرنے کی تیاریاں، 15 روز میں نیا پلان طلب

سیالکوٹ،باغی ٹی وی(بیوروچیف شاہدریاض) صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب...

جعفر ایکسپریس پر حملہ ڈرائیور شہید، تین دہشتگرد جہنم واصل ،کئی مسافر زخمی

بلوچستان دشمن دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے...

سیالکوٹ:ایف آئی اے کی کارروائی، لیبیا کشتی حادثے کا مرکزی ملزم دوبارہ گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)ایف آئی اے کی...

شہباز شریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے کتنے پیسے بھیجے گئے؟ نیب نے رپورٹ جمع کروا دی

نیب نے شہباز شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین قاسم سے کی جانے والی تفتیش کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے.

ایک رپورٹ کے مطابق شریف فیملی کا پیسہ غیر قانونی منی ایکسچینج کے ذریعے منتقل ہوا جس کا مالک قاسم قیوم تھا، قاسم قیوم شریف فیملی کا ملازم بھی ہے اور فضل داد عباسی اسکو نقد رقم لاکر دیتا۔ قاسم قیوم نے صادق پلازہ مال روڈ اور علی ٹاورایم ایم عالم روڈ پر آفس بنا رکھا ہے جب کہ قاسم قیوم ماڈل ٹاون K 55 حمزہ اور سلیمان کے آفس سے رقم لے کر بیرون ملک منتقل کرتا تھا۔قاسم قیوم اب تک لاکھوں ڈالرز اور کویتی دینار بیرون ملک منتقل کرچکا ہے۔ قاسم قیوم نے اپنے اکاؤنٹ اور ملازمین کے شناختی کارڈ نمبر کے ذریعے غیر قانونی طور پر رقم کی بیرون ملک ترسیلات کیں

واضح رہے کہ نیب نے شریف فیملی کے مبینہ فرنٹ مین قاسم کو گرفتار کیا ہوا ہے جس سے تفتیش کے بعد نیب نے رپورٹ عدالت میں جمع کروائی ہے .

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan