بھارت میں دبئی جانے والی پرواز کی روانگی سے قبل اچانک دھواں نکلنے لگ گیا جس پر ایئر پورٹ پر افرا تفری مچ گئی

واقعہ چنئی ایئر پورٹ پر پیش آیا،ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز نے چنئی سے دبئی جانا تھا کہ پرواز کی روانگی سے قبل جہاز سے دھواں نکلنے لگا،جس کے بعد ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق دھواں پرواز کی پچھلی جانب سے نکلا، اس وقت جہاز میں مسافر سوار نہیں ہوئے تھے،ایمریٹس ایئر لائن کی پرواز ای کے 544 کو یہ حادثہ پیش آیا، پرواز سے دھواں نکلنے کے بعدماہرین نے جہاز کا معائنہ کیا ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھویں کی وجہ انجینئرنگ کے اوورفیلنگ کا مسئلہ تھا۔

جہاز سے دھواں نکلنے کی اطلاع ملتے ہی ایئرپورٹ کے فائربریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پایا،ایئر پورٹ انتظامیہ کے مطابق جہاز سے دھواں نکلنے کے واقعہ کی وجہ سے ایئر پورٹ پر پروازیں متاثر ہوئیں او ر دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں،ایئر لائن حکام نے بھی بیان جاری کیا اور مسافروں اور عملے کے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ طیارے کی مکمل تحقیقات اور درستگی کے بعد ہی پرواز بھرنے کی اجازت دی جائے گی

دبئی جانے والے مسافروں کو دوسری پرواز سے روانہ کر دیا گیا، حکام کے مطابق ایئر پورٹ پر صورتحال معمول پر آ چکی ہے اور پروازوں کی آمدروفت شروع ہو گئی ہے.دو گھنٹے تک پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اس ضمن میں تمام مسافروں کو آگاہ کر دیا گیا تھا.

ڈاکٹر فاروق ستار سے پی آئی اے یونینز کے وفود کی ملاقات

فنی خرابی،پشاور جانیوالی پی آئی اے پرواز کی کراچی لینڈنگ

ایف اے کی جعلی ڈگری، جنرل( ر )باجوہ کے بھائی کی پی آئی اے ملازمت ختم

پی آئی اے کا جنازہ ہے،ذرا دھوم سے نکلے،مرحوم کیلیے بہت دعائیں

پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

پی آئی اے سمیت24اداروں کی نجکاری، شفافیت کیلئے ٹی وی پر دکھائینگے:وفاقی وزیر عبد العلیم

 پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف 

پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

Shares: