پشاور ہائی کورٹ نے بی آرٹی نیب کیس میں نامزد ٹھیکیدار سید مسعود شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب اور دیگر اداروں کو گرفتاری سے روک دیا-
باغی ٹی وی: عدالت میں بی آرٹی نیب کیس میں نامزد ٹھیکیدار سید مسعود شاہ کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخوا ست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار دبئی سے پشاور آ رہے ہیں لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے، نیب نے پشاور، کراچی، کوئٹہ اور لاہور سے نوٹسز جاری کیے ہوئے ہیں۔
ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل عظیم داد نے عدالت کو بتایا کہ خیبرپختونخوا میں ہم درخواست گزار کو گرفتار نہیں کریں گے،عدالت نے 30 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب اور دیگر اداروں کو ٹھیکیدار سید مسعود شاہ کی گرفتاری سے روک دیا،جبکہ عدالت نے درخواست گزار کو 30 دن کے اندر متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت بھی کی ہے۔








