کشمیر میں امن کی بحالی کے لیے بامعنی مذاکرات کی ضرورت ہے، میر واعظ عمر فاروق

0
99
mirwaiz

سری نگر: حریت رہنما نے تنازع کشمیر کے حتمی حل کے لیے بھارت اور پاکستان کے درمیان بامعنی مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کشمیر میڈیا سروس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکرات ناگزیر ہیں، اور اس کی عدم موجودگی میں صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے۔میر واعظ نے مزید کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے جنگ کا راستہ نہیں، بلکہ بات چیت اور باہمی افہام و تفہیم ہی اصل حل ہیں۔ ان کے مطابق، بھارتی حکومت کی جانب سے امن کے دعوے کرنے کے باوجود، عام لوگ خوف کی وجہ سے خاموش ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ظلم و جبر، غیر قانونی گرفتاریوں، اور میڈیا پر پابندیوں کے ظالمانہ اقدامات نے لوگوں کے اندر خوف پیدا کر دیا ہے، جس کی وجہ سے وہ اپنی آواز بلند کرنے سے قاصر ہیں۔ یہ صورتحال اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ کشمیر میں امن اور استحکام کی بحالی کے لیے مؤثر اور نتیجہ خیز مذاکرات کی ضرورت ہے۔

Leave a reply