پی سی بی کا کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کے لیے اہم فیصلہ

،کنسلٹنٹ قومی اور ڈومیسٹک فزیوز اور ٹرینرز کے ساتھ رابطہ رکھ کر کھلاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنائے گا
0
60

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) نے کرکٹرز کے فٹنس مسائل کی بروقت تشخیص کے لیے اہم فیصلہ کرلیا۔

باغی ٹی وی : انٹر نیشنل اور ڈومیسٹک کی سطح پر کرکٹرز کی تکلیف کی تشخیص میں مسائل کا سامنا رہا ہے اس لیے اب کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تقرری کی فیصلہ کیا گیا ہے جو کرکٹرز کے مسائل کی بروقت تشخیص، علاج اور ری ہیب کا ذمہ دار ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کی تلاش شروع کر دی ہے جس کے لیے اشتہار بھی دے دیا گیا ہے،کنسلٹنٹ قومی اور ڈومیسٹک فزیوز اور ٹرینرز کے ساتھ رابطہ رکھ کر کھلاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنائے گا، کنسلٹنٹ کے لیے ایم بی بی ایس کی ڈگری کے ساتھ10 سالہ تجربے اسپورٹس کلچر کی سمجھ بوجھ اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو عہدے کے لیے اہلیت قرار دیا گیا ہے۔

کنسلٹنٹ اسپورٹس میڈیسن کے عہدے کے خواہش مند امید وار 10 اکتوبر تک درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں،پی سی بی کے ڈاکٹر سہیل سلیم کے مستعفٰی ہونے کے بعد سے ڈائریکٹر میڈیکل کا عہدہ خالی پڑا ہے

Leave a reply