مولانا نے حکومت کی شب خون مارنے کی کوشش ناکام بنادی،سلمان اکرم راجہ

0
51
salman akram raja

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ اور صاحبزادہ حامد رضا نے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں آئینی ترمیم سے متعلق اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہماری ملاقات انتہائی خوش آئند رہی اور مولانا فضل الرحمان نے حکومت کی جانب سے آئین پر شب خون مارنے کی کوشش کو ناکام بنایا ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی سوچ میں واضح ہیں اور ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے جو تاریخ میں کالے حروف میں لکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں سابق وزیراعظم کا ملٹری ٹرائل ناقابل قبول ہے اور حکومت کی بد نیتی پر مبنی اقدامات کو مولانا فضل الرحمان نے رد کردیا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج کی ملاقات میں کمیٹیاں تشکیل دینے پر بھی اتفاق کیا گیا، جو آئندہ سیاسی صورتحال پر بات چیت جاری رکھیں گی۔اس موقع پر صاحبزادہ حامد رضا نے میڈیا کو بتایا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی اور مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے فاشزم کے خلاف مضبوط موقف اپنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی ایسے اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے جو عوام کے خلاف ہو۔پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی اور قانونی ریاست بنانا ہمارا مشترکہ مقصد ہے اور عوامی تحریک کے لیے دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رہے گی۔

Leave a reply