اوچ شریف:ناقص گھی کی فروخت،شہریوں کی صحت کے لیے بڑا خطرہ، فوڈ اتھارٹی ناکام

اوچ شریف(باغی ٹی وی ،نامہ نگارحبیب خان) شہر میں ناقص گھی کی بڑھتی ہوئی فروخت نے شہریوں کی صحت کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ مقامی دکاندار بے خوف و خطر ملاوٹ شدہ گھی بیچ رہے ہیں جبکہ فوڈ اتھارٹی اس معاملے پر مکمل طور پر خاموش ہے۔

شہریوں نے بتایا کہ ناقص گھی کی وجہ سے انہیں مختلف قسم کی بیماریاں ہو رہی ہیں۔ ڈاکٹر عثمان ظفر کا کہنا ہے کہ ناقص گھی ہاضمے کے مسائل کے علاوہ دل کی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ یہ جاننے کے حق دار ہیں کہ وہ کیا خرید رہے ہیں۔ انہوں نے فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مارکیٹ میں معیاری مصنوعات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور ناقص گھی کی فروخت کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

سماجی تنظیموں اور سیاسی رہنماؤں نے بھی اس مسئلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اس معاملے کی تحقیقات کرے اور ناقص گھی کی فروخت پر پابندی لگائے۔

شہریوں نے دھمکی دی ہے کہ اگر حکومت اور فوڈ اتھارٹی نے جلد از جلد اس مسئلے کا حل نہ نکالا تو وہ احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Leave a reply