سابق سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن کا مذاکرات کی ضرورت پر زور

0
56
raof hassan

سابق سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رؤف حسن نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ملک کی سیاسی صورتحال کے پیش نظر مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ "بالآخر مذاکرات ہی کرنا ہوں گے، آج نہیں تو دو ماہ بعد، مذاکرات ہی ہوں گے۔ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے، رؤف حسن نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی جائے تو انہیں قائل کرنے کی کوشش کریں گے، مگر اس بات کا ابھی اندازہ نہیں کہ جماعت میں کون لوگ مذاکرات کے حق میں ہیں۔
وکلا کے احتجاج کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ایک "بہت اچھا شو” نہیں تھا، لیکن یہ صرف آغاز ہے، اور آگے کی صورتحال دیکھنا ہوگی۔ علی امین گنڈا پور کے بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر دیئے گئے بیان کے بارے میں، رؤف حسن نے کہا کہ "جلسے کی تقریر کو ایک تقریر سے زیادہ اور کچھ نہیں سمجھنا چاہئے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے حوالے سے کسی آپشن پر غور نہیں کیا جا رہا، اور پی ٹی آئی آئینی ترمیم کو ہر حال میں روکنے کی کوشش کرے گی۔ مولانا کے ساتھ آئینی ترمیم کے بارے میں مشاورت جاری ہے، اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ایک مشترکہ مسودہ پیش کیا جا سکتا ہے، جبکہ موجودہ مسودہ دونوں کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔

Leave a reply