ڈکیتی کے دوران قتل کیے گئے گولڈ میڈلسٹ اتقا معین کا قاتل دوبارہ گرفتار

0
42
arrest

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی کے دوران قتل کیے گئے گولڈ مڈلسٹ اتقا معین کے قتل میں ملوث ملزم کو دوبارہ خضدار سے گرفتار کرلیا گیا۔

بغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق ملزم نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گولڈ میڈلسٹ کو قتل کیا تھا، ملزم کو پہلے بھی خضدار سے گرفتار کرکے کراچی پولیس کے حوالے کیا گیا تھا تاہم ملزم رواں برس جون میں پیشی سٹی کورٹ کراچی سے فرار ہوگیا تھا۔پولیس نے بتایا کہ گلشن اقبال میں قتل کے گئے اتقا کے قتل میں ملوث ملزم کو دوبارہ خضدار سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو ایک بار پھر کراچی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔یاد رہے نوجوان اتقا معین کے قتل کیس کے مرکزی ملزم کا عدالت پیشی کے موقع پر فرار ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا، ملزم ظاہر کو اتقا قتل کیس میں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ایس آئی یو پولیس نے ملزم ظاہر کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملزم کو کیس میں جیل بھیجا گیا تھا اور اسے پیشی کے لیے عدالت لایا جارہا تھا کہ وہ فرار ہو گیا۔ ملزم ظاہر کا تعلق خضداری گروپ سے ہے۔خیال رہے کہ فائرنگ سے جاں بحق اتقا گولڈ میڈلسٹ مکینکل انجینئر تھا اور اسلامی جمعیت طالبات کی سابق ناظمہ جامعہ کراچی کا بیٹا ہے۔ مقتول اتقا کے بڑے بھائی جامعہ ہمدرد کے لیکچرر عباد معین ہیں جبکہ اتقا رجسٹرار جامعہ ہمدرد کلیم غیاث کا قریبی رشتہ دار بھی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی ملیر ایکسپریس وے فیز 1 آئندہ ماہ کھولنے کی ہدایت

واضح رہے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے نوجوان کو قتل کردیا تھا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا تھا کہ ایک ملزم سے اتقا کافی دیر سے مزاحمت کررہا تھا، موٹر سائیکل پر بیٹھے ملزم نے گولی چلائی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔تاہم 24 جون کو ملزم ظاہر عدالت سے واپسی پر پولیس اہلکار کو دھکا دے کر احاطہ عدالت میں موجود رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا تھا۔

Leave a reply