1000 لیٹر مضر صحت جعلی دودھ تلف

0
51

قصور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز باقر رسول انور کی صحت دشمن عناصر کیخلاف بڑی کاروائی‘فوڈ سیفٹی ٹیم کا چونیاں میں ملک یونٹ پر چھاپہ‘ 1000لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف‘مالک کیخلاف مقدمہ درج‘دودھ برادر گاڑیاں اور مشینری کو ضبط کر لیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز باقر رسول انور کی صحت دشمن عناصر کے خلاف بڑی کاروائی‘فوڈ سیفٹی ٹیم کا چونیاں میں ملک یونٹ پر چھاپہ‘1000لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف‘مالک کے خلاف مقدمہ درج۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز باقر رسول انور کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے تحصیل چونیاں کے علاقے میں واقع ملک یونٹ پر چھاپہ ماکر 1000لیٹر کیمیکلز سے تیار جعلی دودھ تلف کر کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ دودھ بردار گاڑیاں،کوکنگ آئل، اور دودھ بنانے والی مشینری کو ضبط کر لیا گیا۔ ناقص پاؤڈر، کیمیکلز،آئل سے تیار دودھ بردار گاڑیاں نمبری CAM 482 اور AWG 6963 میں سپلائی کر کے لاہور بھیجا جارہا تھا۔ پانی میں پاؤڈر، کیمیکلز اور گندا گھی ڈال کر دودھ جیسا سفید گاڑھا محلول تیار کیا جا رہا تھا۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز باقر رسول انور کا کہنا تھا کہ جعلی یا ملاوٹی دودھ کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر صحت ہے۔جعلی دودھ بنانے والے عناصر کا جڑ سے خاتمہ کرنے کے لیے عوام کا ساتھ انتہائی لازم ہے۔صحت دشمن عناصر کیخلاف فیس بک ایپلی کیشن، ٹال فری نمبر 1223 پر شکایات درج کروائیں۔

Leave a reply